پنجاب حکومت کی راولپنڈی سے مری تک گلاس ٹرین چلانے کی منظوری

3maryamglasstra-ss.png

سیاحوں کے لئے خوشی کی خبر سامنے آگئی,پنجاب حکومت نے راولپنڈی سے مری تک ٹورسٹ گلاس ٹرین منصوبے کی منظوری دے دی، انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔صدر ن لیگ نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا جس میں سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے مری ڈیولپمنٹ منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دی۔

اجلاس میں مری ڈیولپمنٹ پلان، بیوٹیفکیشن، ٹرانسپورٹ، تعمیر وبحالی کے پراجیکٹس اور راولپنڈی تا مری ٹورسٹ گلاس ٹرین پراجیکٹ کی منظوری دی گئی۔ ساتھ ہی راولپنڈی تا مری ٹورسٹ گلاس ٹرین کے لیے انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1807096787871662548
اجلاس میں مری سمیت ہر شہر، علاقے اور تاریخی عمارات کے قدیمی نام بحال کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ مال روڈ پر قدرتی مناظر میں حائل بلند ہائی رائز ہوٹل کی عمارتیں ختم کی جائیں گی.

صوبائی حکومت کے مطابق مری کے مشہور جی پی او چوک سے ہوٹل متبادل مقام پر منتقل ہوں گے اور قدیمی عمارتوں پر یکساں صورت اور کلر اسکیم نافذ کی جائے گی اجلاس میں مال روڈ پر قدیمی عمارتوں کی یکساں صورت، سائن اور کلر اسکیم نافذ کرنے کی ہدایت کی گئی۔ علاوہ ازیں مری میں تعمیرات کے لیے بلڈنگ قوانین میں ترمیم کی منظوری کا اختیار صوبائی سطح پر منتقل کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔
 

Jaguar707

MPA (400+ posts)
Keep this in mind we have a Dumb Blind Cult that has been brought up by a man who has lived since 1996 on their donations.

For them, its a difficult concept to understand that what is the need of transportation in Pakistan? what is the value of Murree for tourism? and the money this project with generate i.e, economic activity? These are the idiots who would rather take their picture in a Sylani Food Center after putting their own fake banner and call it a day!
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

پلّے نئیں دھیلہ تے کردی میلہ میلہ . یہ بڑھیا واقعی ایک پاگل عورت ہے