پنجاب میں اعتماد کے ووٹ کا معاملہ، پی ٹی آئی کو بڑی کامیابی مل گئی

11arvezelaitnamwm.jpg


علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی اور آئندہ بھی سپورٹ کرنے کا کہہ دیا۔

سربراہ مجلس وحدت المسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے آج سابق وزیراعظم وچیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی خواہش پر ان سے ملنے کیلئے زمان پارک آئے۔ ملاقات کے دوران علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی طرف سے عمران خان کو پنجاب حکومت کے حوالے سے اپنےتحفظات سے آگاہ کیا گیا۔

مجلس وحدت المسلمین کی ممبر صوبائی اسمبلی سیدہ زہرہ نقوی کے وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کو ووٹ نہ دینے کے بیان پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے مجلس وحدت المسلمین کے پنجاب حکومت کے حوالے سے ان کے تحفظات دور کرانے کی یقین دہانی کروا دی جس کے بعد سربراہ مجلس وحدت المسلمین نے وزیراعلیٰ پنجاب کو اعتماد کا ووٹ دینے کا اعلان کر دیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی اور آئندہ بھی سپورٹ کرنے کا کہہ دیا۔

https://twitter.com/x/status/1611343566319624192
علاوہ ازیں گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کے آزاد منتخب ہونیوالے رکن بلال وڑائچ نے عمران خان سے ملاقات میں تحریک انصاف کے ویژن کی تائید کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کو ووٹ دینے کا اعلان کیا تھا۔ سابق وفاقی وزیر فواد احمد چودھری نے بلال وڑائچ کی طرف سے چودھری پرویز الٰہی کو اعتماد کا ووٹ دینے کی تصدیق کی اور کہا کہ اس سے پہلے وہ حمزہ شہباز شریف کے کیمپ میں تھے۔

https://twitter.com/x/status/1610964090305892356