
لاہور: پنجاب حکومت نے وی وی آئی پی شخصیات کی نقل و حرکت اور سیکیورٹی کو مزید مؤثر بنانے کے لیے جیمر سے لیس پانچ قیمتی گاڑیوں کی خریداری کی منظوری دے دی ہے۔
سرکاری اعلامیے کے مطابق، صوبائی کابینہ سے منظوری کے بعد ان گاڑیوں کی خریداری کے لیے باضابطہ ٹینڈر جاری کر دیا گیا ہے۔ پانچ درآمد شدہ لینڈ کروزرز اور پرادوز کی خریداری کے لیے 46 کروڑ 72 لاکھ روپے کے فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق، دو درآمد شدہ لینڈ کروزرز کی خریداری کے لیے 24 کروڑ روپے، جبکہ تین لینڈ کروزر پرادوز کے لیے 22 کروڑ 70 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1916909442034966567
کمپنیوں کو قواعد و ضوابط کے تحت آج اپنی بولیاں جمع کرانے کی دعوت دی گئی ہے۔ مقررہ طریقہ کار کے مطابق بولیوں کے ہمراہ سیکیورٹی ڈپازٹ جمع کرانے کے بعد آج ہی انہیں کھولا جائے گا۔ اس مکمل عمل کی نگرانی اے آئی جی پروکیورمنٹ کریں گے۔
یہ گاڑیاں موجودہ مالی سال کے دوران خرید لی جائیں گی، جس کے بعد ان میں جیمر سسٹم نصب کیے جائیں گے اور پھر انہیں اسپیشل برانچ کے حوالے کر دیا جائے گا۔
- Featured Thumbs
- https://i.dawn.com/primary/2017/07/5968461ee7049.jpg