
لاہور میں پولیس دفتر داخل ہونے والی جعلی خاتون اے ایس پی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس نے ایک پولیس آفس میں داخل ہونے والی خاتون کو گرفتار کرلیا ہے، خاتون نے جعلی اے ایس پی کی یونیفارم پہن رکھا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دفتر آنے والی خاتون نے یونیفارم تو پولیس کی پہن رکھی تھی تاہم انہوں نے ساتھ ایک فینسی جوتا پہن رکھا تھا۔
خاتون نے دفتر میں داخل ہوکر کہا کہ آفیسر کو باہر بلائیں مجھے ان سے کام ہے، سیکیورٹی اہلکاروں نے فینسی جوتا پر شک پیدا ہونے پر خاتون سے پوچھ گچھ کی جس کے بعد خاتون کی دونمبر سامنے آگئی اور خاتون پولیس کو اپنے اے ایس پی ہونے کا کوئی ثبوت فراہم نا کرسکی۔
https://twitter.com/x/status/1840391650318692813
پولیس نے فوری طور پر خاتون کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرلیا ہے، ابتدائی تفتیش کےمطابق خاتون لاہور کے علاقے ڈیفنس کی رہائشی ہے جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔
https://twitter.com/x/status/1840380270920573190
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/4jalllskhattoasp.png