پولیس اہلکار کو یرغمال بنا کر جیل سے دن دیہاڑے 20 قیدی فرار

8jailqaidifrararawlakot.png

ڈسٹرکٹ جیل پونچھ سے 20 قیدی پولیس اہلکار کو یرغمال بنا کر جیل سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق راولاکوٹ کی ڈسٹرکٹ جیل پونچھ میں یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب جیل سیکیورٹی پر معمور ایک اہلکار نے قیدیوں کو بیرکوں سے باہر نکال کر دروازہ کھولنے کی کوشش کی، اسی دوران چند قیدی جو ہاتھوں میں مرچیں لے کر تیار کھڑے تھے، انہوں نے اہلکارکو پکڑ کر اس کی آنکھوں میں مرچیں ڈالی اور اسے یرغمال بنالیا۔


قیدیوں نے پولیس اہلکار کی بندوق چھین کر فائرنگ کی اور جیل سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، جیل سے فرار ہونے کی کوشش کے دوران ایک قیدی زخمی ہوگیا جسے پولیس اہلکاروں نے گرفتار کرلیا۔

https://twitter.com/x/status/1807398328679686516
پولیس نے واقعہ کے بعد شہر میں ہائی الرٹ جاری کردی ہے جبکہ پولیس، انتظامیہ و سیکیورٹی اداروں نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ فرارہونے والے قیدیوں میں قتل، دہشت گردی، اقدام قتل اور منشیات فروشی جیسے سنگین الزامات میں گرفتار قیدی شامل ہیں۔

GRU5G9KXIAARLr4