Kashif Rafiq
Prime Minister (20k+ posts)
https://twitter.com/x/status/1852852332142436472
پولیس اہلکار کی نشئی افراد کے ساتھ بیٹھ کر نشہ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
مومن آباد کے علاقے اورنگی ٹاؤن اردو چوک ایرانی کیمپ کے قریب شہری ایک شخص کی ویڈیو بنائی جو پولیس کی وردی میں ملبوس تھا جبکہ پولیس کی شرٹ کو چھپانے کے لیے اس پر دھاری دار شرٹ پہنی ہوئی تھی۔
ویڈیو بنانے والے شہری نے جب اسے روکا تو وہ جلدی سے تیز قدموں سے بھاگ نکلا، شہری کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکار ہو کر تم خود نشہ کرتے ہو تو منشیات کی فروخت کیسے رُکے گی، تمہارے پاس اسلحہ بھی ہے اگر کوئی چھین لے تو کیا ہوگا؟۔
اس حوالے سے جب ایس ایچ او مومن آباد شہباز سے رابطہ کیا تو انہوں نے بتایا کہ ویڈیو میں دکھائی دینے والے پولیس اہلکار کو حراست میں لے لیا ہے جس نے اپنا نام اقبال بتایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکار اپنی تعیناتی خواجہ اجمیر نگری پولیس ہیڈکوارٹر میں بتاتا ہے جس کے خلاف محکمہ جاتی اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
www.express.pk

کراچی میں پولیس اہلکار کی نشئیوں کے ساتھ بیٹھ کر نشہ کرنے کی ویڈیو وائرل | Express News
اہلکار کیخلاف محکمہ جاتی اور قانونی کارروائی کی جا رہی ہے، ایس ایچ او مومن آباد

- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/yybHp5Q/aah1i1h.jpg