پہلگام حملے کا الزام پاکستان پر لگانا نامناسب، بھارت تحقیقات کرے، خواجہ آصف

screenshot_1745435482133.png


اسلام آباد – وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پہلگام حملے کا الزام پاکستان پر لگانا نامناسب ہے اور بھارت کی حکومت کو چاہیے کہ وہ پہلگام واقعے کی تحقیقات کرے اور سہولت کاروں کو تلاش کرے۔ انہوں نے کہا کہ اگر صورتحال کے مطابق پاکستان کو جواب دینے کی ضرورت پیش آئی، تو پاکستان بھرپور جواب دینے کی پوزیشن میں ہے، جیسے فضائی حدود کی خلاف ورزی پر بھارت کے پائلٹ ابھی نندن کے ساتھ کیا گیا تھا۔


خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کا سب سے بڑا شکار ہے اور کئی دہائیوں سے دہشت گردی کا مقابلہ کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں کہیں بھی دہشت گردی ہو، پاکستان اس کی مذمت کرتا ہے۔ وزیر دفاع نے مزید کہا کہ پاکستان جیسا ملک، جہاں بے گناہ لوگ شہید ہو رہے ہیں، کیسے دہشت گردوں کی پشت پناہی کر سکتا ہے۔


انہوں نے سیکیورٹی فورسز کی کارکردگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی فورسز ہر جگہ دہشت گردی کا مقابلہ کر رہی ہیں، اور ممکن ہے کہ بھارت فالس فلیگ آپریشن کر کے ملبہ پاکستان پر ڈال دے، چند روز قبل ایک شخص سرحدی علاقے میں پکڑا بھی گیا ہے، یہ بالکل کلبھوشن جیسا ہی ایک معاملہ ہے۔

https://twitter.com/x/status/1915090284356251784
خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کے واضح تانے بانے بھارت سے جڑتے ہیں، اور ان کے بغیر پاکستان میں دہشت گردی ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کرنے والوں کو سرحد پار سے سپورٹ مل رہی ہے۔ انہوں نے بلوچستان کے علیحدگی پسندوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کو بھارت نے پناہ دی ہوئی ہے اور وہاں علاج کرایا جا رہا ہے، جو ریکارڈ پر ہے۔


وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ دہشت گردی کی مذمت کرنے کے لیے عالمی برادری کے ساتھ کھڑا رہا ہے، اور مقبوضہ کشمیر میں 7 لاکھ بھارتی فوجیوں کی موجودگی کے باوجود بے گناہ لوگوں کے مارے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر بے گناہ لوگ مارے جا رہے ہیں تو بھارتی فوج وہاں کیا کر رہی ہے؟


خواجہ آصف نے کہا کہ بھارتی حکومت کو چاہیے کہ وہ پہلگام واقعے کی تحقیقات کرے اور سہولت کاروں کو تلاش کرے، اور اگر کوئی ایسی صورتحال پیدا ہوتی ہے تو پاکستان بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہے۔


افغانستان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ دو سال پہلے بھی وہ کابل گئے تھے لیکن وہاں کی صورتحال اتنی خوشگوار نہیں تھی۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے اس دورے کے دوران افغان حکام کو دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کے بارے میں آگاہ کیا تھا، مگر اس کے بعد بھی کوئی خاص تبدیلی نہیں آئی، اور دہشت گردی میں اضافہ ہی دیکھنے کو ملا۔


خواجہ آصف نے نائب وزیراعظم افغانستان کے حالیہ دورے کے حوالے سے کہا کہ دعا ہے کہ اس دورے کے اچھے نتائج سامنے آئیں اور پاکستان و افغانستان کے تعلقات امن کی سمت میں آگے بڑھیں۔


نواز شریف کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ان کی رانا ثناء اللہ اور پیپلز پارٹی کے ساتھ ملاقاتیں ہو چکی ہیں، اور ان ملاقاتوں میں سیاسی پیشرفت ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف بلوچستان میں ناراض لوگوں کو قریب لانے میں کردار ادا کر سکتے ہیں اور سیاسی عناصر کو بھی قریب لانے میں ان کا اہم کردار ہو سکتا ہے۔


وزیر دفاع نے کہا کہ اگر کوئی سیاسی مسئلہ ہو تو ہم پیپلز پارٹی کے ساتھ بیٹھ کر بہترین حل نکالیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حوالے سے کہا کہ ڈیل کی باتیں سنتے ہوئے انہیں دو سال ہو چکے ہیں، لیکن ابھی تک کوئی ڈیل نہیں ہوئی، اور پی ٹی آئی خود ہی کہتی ہے کہ بات ہوئی، پھر کہتی ہے کہ بات نہیں ہوئی۔
 
Last edited:

Nice2MU

President (40k+ posts)
اب شائد فوجیوں اور چوروں کو کچھ احساس ہو کہ بغیر کسی ثبوت اور تحقیقات کے کسی پہ الزام لگانا کیسے لگتا ہے؟
 

Aliimran1

Prime Minister (20k+ posts)

BEGHAIRTO KYA​

MUNIRAY DALAY NOORON MURDARION aur tum sub mein itni himat hai kah —- HINDUSTAN ko majboor kar sako kah woh iss ki asal mein investigation karay ——. Shut the Fuck up 😡😡😡🔥

 

Back
Top