پہلے کوئی جرم کیا ، نہ مستقبل میں کروں گا ، پی ٹی آئی کارکنوں کے حلف نامے

techana11.jpg


" پہلے کوئی جرم کیا نا مستقبل میں کروں گا " پی ٹی آئی کے 26 نومبر احتجاج کے تناظر میں گرفتار ورکرز کی جانب سے ضمانت پر رہائی کے بدلے 'ٹیکنیکل نوعیت کے' بیان حلفی اسلام آباد ہائیکورٹ کی ہدایت پر جمع

اسلام آباد ہائیکورٹ کی ہدایت پر26 نومبر احتجاج کے مقدمات میں گرفتار 122 پی ٹی آئی کارکنوں کی ضمانت منظور ہونے کے بعد عدالتی حکم پر بیان حلفی اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کروا دیئے گئے۔
https://twitter.com/x/status/1894322540253774089
قائم مقام چیف جسٹس کی سربراہی میں ڈویژن بینچ نے ضمانتیں مشروط طور پر منظور کی تھیں

وکیل مرتضیٰ حسن طوری نے گزشتہ روز کارکنوں کی جانب سے بیان حلفی جمع کروائے ، بیان حلفی میں کہاگیاکہ بطور وکیل یقین دہانی کراتا ہوں کہ درخواست گزار آئندہ ایسی کوئی سرگرمی نہیں کریں گے

درخواست گزاروں پر ایف آئی آرز میں لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں۔ درخواست گزاروں نے کوئی جرم نہیں کیا۔

واضح رہے کہ قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف نے ضمانتیں منظور کی تھیں اور تمام ورکرز کو فوری طور پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا تاہم بیان حلفی بھی طلب کیا تھا۔
 

Back
Top