
گزشتہ دنوں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پی ٹی آئی اور ٹی ایل پی سمیت مختلف آزاد امیدواروں کی ملاقات ہوئی جنہوں نے اس موقع پر پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مختلف سیاسی جماعتوں سے پی پی پی میں شمولیت اختیار کرنے والے رہنماؤں کو خوش آمدید کہا، اس موقع پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ قمرزمان کائرہ، فیصل کریم کنڈی، رانا فاروق سعید، حسن مرتضی، شہزاد سعید چیمہ، فیصل میر، آصف بھاگٹ، سجاد الحسن، جمیل منج، ندیم کائرہ ودیگر بھی موجود تھے۔
https://twitter.com/x/status/1625928169386541056
شمولیت اختیار کرنیوالوں میں این اے 78 نارووال سے ٹی ایل پی رہنما راشد محمود خان پی پی پی ، میانوالی این اے 96 سے آزاد امیدوار رانا عزیزالرحمان پی پی پی میں شامل ہیں۔
جبکہ بھکر سے پی ٹی آئی کے سابق ضلعی صدر، سابق تحصیل ناظم بھکر اور این اے 97 کے ٹکٹ ہولڈر ملک امجد کھاوڑ ، پی پی 48 بھکر سے آزاد امیدوار ملک انذر علی کھاوڑ پی پی پی میں شامل ہوگئے۔
تلہ گنگ سے سابق سٹی ناظم قاضی محمد الطاف، میانوالی پپلاں سے پی ٹی آئی رہنما ایم تاج اعوان اور بھکر سے ملک سلیم رضا کھاوڑ پی پی پی میں شامل ہوگئے۔
https://twitter.com/x/status/1625928186444775439
پیپلزپارٹی کو سب سے بڑا بریک تھرو این اے 93 خوشاب سے ملا جہاں سے آزاد امیدوار محمد علی سانول نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کااعلان کیا، محمد علی سانول نے آزادامیدوار کے طور پر 20 ہزار سے زائد ووٹ لئے تھے۔
پی پی 82 خوشاب سے ٹی ایل پی کے امیدوار ڈاکٹر ناصر خان اعوان اور پی پی 82 خوشاب سے آزاد امیدوار محمد صغیر اعوان بھی پیپلزپارٹی کا حصہ بن گئے۔
اس موقع پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی رہنما نواب آف کالاباغ ملک وحید کے صاحبزادے ملک امیر محمد خان نے بھی پیپلزپارٹی میں شمولیت کااعلان کیا۔ملک وحید خان عائلہ ملک کے سمدھی ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1625928215163174927
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/ppp-shamul45.jpg