پیپلزپارٹی نے سندھ کے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بڑا دعویٰ کردیا

11karaclbppp.jpg

پاکستان پیپلزپارٹی نے سندھ کے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے حوالے سے بڑا دعویٰ کردیا ، پارٹی کو دوسرے مرحلے میں واضح فتح ملنے کی امید۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی زیر صدارت بلاول ہاؤس کراچی میں پیپلزپارٹی کا سندھ کے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اجلاس ہوا ، اجلاس میں پارٹی رہنماؤں نے آصف علی زرداری کو انتخابات کے ممکنہ نتائج اور پارٹی کی تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔

اجلاس میں شریک چیئرمین کو بتایا گیا کہ سندھ کے مختلف اضلاع میں پارٹی کی پوزیشن اور حلقہ بندیاں اور ممکنہ نتائج پیپلزپارٹی کیلئے حوصلہ افزاء ہیں، صوبائی اور بلدیاتی قیادت کی جانب سے شریک چیئرمین سے سندھ کے بلدیاتی انتخابات ملتوی نا کرنے کیلئے ایک بار پھر درخواست بھی دی گئی اور کہا گیا کہ پیپلزپارٹی پہلے مرحلے میں مختلف شہروں میں فتح حاصل کرچکی ہے، دوسرے مرحلے میں تاخیر کے باعث کامیاب امیدوار بھی حلف نہیں اٹھاسکیں گے۔

اجلاس میں سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کو ایک رپورٹ بھی پیش کی گئی جس کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کےدوران کراچی کے 25 ٹاؤنز میں سے پیپلزپارٹی 8 جیتنے کی پوزیشن میں ہے جبکہ چار حلقوں میں سخت مقابلہ ہوگا، حیدرآباد شہر کی 160 یونین کونسلز میں سے 27 میں پیپلزپارٹی کو بلا مقابلہ فتح مل جائے گی ۔

پیپلزپارٹی کی رپورٹ کے مطابق شہری سندھ کی دوسری بڑی جماعت ایم کیو ایم کو حیدرآباد کی 60 یونین میں کھڑے کرنےکیلئے امیدوار ہی نہیں ملے۔
 

samisam

Chief Minister (5k+ posts)
افتخار بابر بابے نے دھاندلی کرکے الکشن جیتنے کی کامیابی کا پورا پورا انتظام کرلیا ہے