پیکا قانون سے متعلق سعد رفیق نے حکومت کو بڑا مشورہ دےدیا
ان کا کہنا تھا کہ فیک نیوزبہت بڑا مسئلہ بن چکا ھےجسکا علاج لازم ھے لیکن کسی حکومت کے پاس شہریوں پر شکنجہ کسنے کے لا محدود اختیارات نہیں ہونے چاہئیں۔
https://twitter.com/x/status/1886046254335242467
انہوں نے مزید کہا کہ پیکا قانون پر نمائندہ میڈیا تنظیموں سے مشاورت کی جاۓ ۔اس قانون کے تحت بناۓ جانے والے ٹربیونلز کے فیصلوں کیخلاف اپیل کا حق ہائیکورٹس کو دیا جاۓ
خواجہ سعد ریفق کا کہنا تھا کہ بنیادی حقوق کے تحفظ کیلئے سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے پیکا قانون میں ضروری ترامیم لانا مثبت اقدام ہوگا
https://twitter.com/x/status/1885994948178387287
انہوں نے مزید کہا کہ یاد رھے قوانین کی چھڑی ھمیشہ وقت بدلنے کے ساتھ اسے بنانے والوں کیخلاف استعمال ھوتی ھے