پی آئی سی لاہور میں سرجریز کیلئے رشوت کا بازار گرم

screenshot_1742654985107.png

پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیولوجی (پی آئی سی) میں بائی پاس سرجری کے منتظر دو ہزار سے زائد مریضوں کی حالت ابتر ہوتی جا رہی ہے، اور کئی مریض گھروں میں اپنی زندگی کی جنگ ہار چکے ہیں کیونکہ انہیں بروقت علاج فراہم نہیں کیا جا سکا۔ اس دوران، اسپتال کے عملے کی ایک تازہ فوٹیج نے سنسنی پھیلا دی ہے جس میں وہ مریضوں کی سرجری کے لیے رشوت کا مطالبہ کرتے نظر آ رہے ہیں۔

محمد حسین، جو اپنے والد سید محمود الحسن کے بائی پاس کی سرجری کے لیے ایک سال سے درخواست دے رہے ہیں، کا کہنا ہے کہ انہیں پیسے دینے والوں کو ترجیح دی جا رہی ہے اور وہ رشوت کی وجہ سے اپنے والد کی سرجری میں تاخیر کا شکار ہیں۔ محمد حسین نے الزام عائد کیا کہ اسپتال کے ایک افسر، وقار، ان کے والد کے آپریشن کے بدلے رشوت کا مطالبہ کر رہا ہے۔

اس سنگین صورتحال پر فوری طور پر وزیر صحت اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپیل کرتے ہوئے محمد حسین نے اپنے والد کے بائی پاس کا فوری انتظام کرنے کی درخواست کی ہے۔

دوسری جانب، ایم ایس پی آئی سی ڈاکٹر عامر رفیق بٹ نے فوٹیج سامنے آنے کے بعد اس معاملے کا نوٹس لیا ہے اور کرپٹ عملے کے خلاف سخت کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس قسم کے غیر قانونی اور غیر اخلاقی عمل کے مرتکب افراد کو کسی صورت نہیں بخشا جائے گا۔
 

Back
Top