پی سی بی کا کھلاڑیوں کو پرفارمنس کی بنیاد پر سینٹرل کانٹریکٹ دینے کا فیصلہ

pcan1j11j.jpg


پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) نے قومی کھلاڑیوں کو سینٹرل کانٹریکٹس دینے کیلئے پرفارمنس دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی کھلاڑیوں کو ان کی پرفارمنس رپورٹس کی بنیاد پر سینٹرل کانٹریکٹس دینے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے کچھ کھلاڑیوں کے کانٹریکٹس ختم اور کچھ کے کانٹریکٹس میں تنزلی کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کی جانب سے اپنے فنانشل ماڈل میں تبدیلی پر بھی غور کیا جارہا ہے اور اس کیلئے قانونی مشاورت بھی جاری ہے

خدشہ ہے کہ کچھ کھلاڑیں کے سینٹرل کانٹریکٹس میں تنزلی سےکھلاڑی سینٹرل کانٹریکٹس چھوڑ بھی سکتے ہیں، کھلاڑیوں کے سینٹرل کانٹریکٹ نا لینے کی صورت میں متبادل پلاننگ پر بھی غور ہورہا ہے۔

دوسری جانب سینٹرل کانٹریکٹ نا لینے کے باجود کھلاڑیوں کو لیگز کھیلنے کیلئے بورڈ سے این او سی درکار ہوگا۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ سینٹرل کنٹریکٹ نہ لینے کے باوجود بھی کھلاڑیوں کو لیگز کے لیے این او سی دوکار ہوگی۔

خیال رہے کہ پی سی بی نے گزشتہ سال اعلان کردہ سینٹرل کنٹریکٹس میں 200 فیصد تک اضافہ کیا گیا تھا۔