پی ٹی آئی ایم این اے کے گھرکے باہر نازیبااشارے کرنیوالے لیگی MPAکی وضاحت

aaisahi11h1.jpg


پشاور میں مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی ملک طارق اعوان اور سنی اتحاد کونسل کے رکن قومی اسمبلی محمد آصف کے درمیان چپقلش سنگین شکل اختیار کرگئی ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے ایم پی اے ملک طارق کی جانب سے مبینہ طور پر سنی اتحاد کونسل کے ایم این اے کے گھر پر حملہ کیا گیا ہےجس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے، فوٹیجز میں ن لیگی رکن اسمبلی کو غیر اخلاقی اشارے کرتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ان کے ہمراہ مسلح افراد کی بڑی تعداد بھی موجود ہے۔
https://twitter.com/x/status/1787488062412366148
رپورٹ کے مطابق جس وقت یہ حملہ ہوا اس وقت سنی اتحاد کونسل کے ایم این اے پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ کیلئے اسلام آباد میں موجود تھے، واقعہ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ن لیگی رہنما چارسدہ فرار ہوگئے ہیں اگر وہ بہادر ہیں تو اپنے ہجرے میں آجائیں۔

ن لیگی رکن اسمبلی نے سیاسی حریف کے گھر پر دھاوا بولنے سے متعلق الزامات کی تردید کرتے ہوئے حملے اور فائرنگ کے الزام کو جھوٹا اور من گھڑت قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ پی ٹی آئی سے کامیابی ہضم نہیں ہورہی اسی لیے ایسے الزامات عائد کیےجارہے ہیں۔

انہوں نے محمد آصف کے گھر جانے سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ ہمارے بیچ ترقیاتی کاموں کے حوالے سے جنگ چل رہی ہے، اسی حوالے سے ایک پل کے افتتاح سے متعلق بات کرنے کیلئے میں ان کے گھر گیا تھا۔
https://twitter.com/x/status/1787488062412366148
واقعہ کے بعد سیکرٹری خیبر پختونخوا اسمبلی سنی اتحاد کونسل کے رہنما ملک طارق اعوان کے گھر پہنچ گئے جبکہ فقیر آباد تھانے کے ایس پی بھاری نفری کو لے کر ن لیگی ایم پی اے کی گرفتاری کیلئے ان کی رہائش گاہ پر پہنچ گئے ہیں۔

واضح رہے کہ ملک طارق کے بارے میں کہاجارہا ہے کہ وہ فارم 47 پر ایم پی اے بنے، انہیں الیکشن میں 3000 ووٹ بھی نہیں ملا تھا جبکہ کامران بنگش واضح طور پر جیت چکے تھے جنہیں ہرانے کیلئے زبردستی ملک طارق کو جتوایا گیا۔
 

swing

Chief Minister (5k+ posts)
ویسے تو ہر پارٹی میں اچھے برے ،لوگ ہیں مگر ،،،نون لیگ میں ،، کوئی ایک بھی حلال کا ہے تو ،نیچے کمنٹ میں نام بتا دیں