
سینئر قانون دان اعتزاز احسن نے پاکستان تحریک انصاف کے ووٹرز کو انتخابات کے بائیکاٹ کیلئے انوکھی تجویز دیدی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سینئر قانون دان اعتزاز احسن نے ایک صحافی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کو انتخابات سے باہر رکھنے سے متعلق سوال کا جواب دیا اور کہا کہ نگراں وزیراعظم کہتے ہیں کہ عمران خان اور پی ٹی آئی کے بغیر انتخابات ہوسکتے ہیں ، میری سمجھ سے باہر ہے کہ عمران خان کو کیسے سیاسی عمل سے باہر رکھ سکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر کوئی بھی بڑی جماعت انتخابی عمل سے باہر ہوگی تو اس کے انتخابی نشان کو بیلٹ پیپر پر شامل نہیں کیا جائے گا، مثال کے طور پر پی ٹی آئی کو انتخابی عمل سے دور رکھا جاتا ہے اور بلے کے نشان کو بیلٹ پیپر پر شامل نہیں کیا جاتا۔
اعتزاز احسن نے کہا کہ ایسی صورت میں جو عمران خان کو ووٹ ڈالنا چاہتے ہیں وہ بیلٹ پیپر پر ڈبل ٹھپہ لگاکر ووٹ ضائع کردیں، پھر دیکھا جائے گا کہ کامیاب امیدوار کے ووٹ کتنے ہیں اور ضائع شدہ ووٹ کتنے ہیں، پھر ساری حقیقت کھل کر سامنے آجائے گی۔
انہوں نے کہا کہ کسی بھی سیاسی جماعت کو ایسے انتخابی عمل سے باہر نہیں کیا جاسکتا، میں نے نہیں جانتا ان کو کون مشورے دیتا ہے اور سارے مشورے آئین کے خلاف ہوتے ہیں، ووٹوں کی گنتی ہونی چاہیے، اگر مسترد ووٹوں کی تعداد کسی بھی حلقے میں مقابلے کرنے والے امیدواروں سے ضائع ہوئے تو پھر اس کو کیسے دیکھا جائے گا؟
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/4doublethapa.png