![7momnawaheedghr.jpg](https://www.siasat.pk/data/files/s3/7momnawaheedghr.jpg)
پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان نے راولپنڈی میں باغی خاتون رکن پنجاب اسمبلی مومنہ وحید کے گھر کے باہر جمع ہوکر شدید احتجاج کیا۔
تفصیلات کے مطابق انصاف اسٹوڈنٹ فیڈریشن کے تحت راولپنڈی میں پی ٹی آئی کی باغی خاتون رکن مومنہ وحید کے گھر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، اس موقع پر کارکنان نے مومنہ وحید کے خلاف نعرے بازی کی ،مظاہرین نے مومنہ وحید کی تصاویر اور پوسٹرز نظر آتش کرتے ہوئے "لوٹے لوٹے نامنظور" کے نعرے لگائے۔
انصاف اسٹوڈنٹ فیڈریشن کے کارکنان کا کہنا تھا کہ مومنہ وحید نے عوامی مینڈیٹ سے کھلواڑ کیا اور پارٹی سےبغاوت کی ہے۔
خیال رہے کہ وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کی جانب سے پنجاب اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کے موقع پر مومنہ وحید نے پارٹی پالیسی سے انحراف کرتے ہوئے ایوان سے غیر حاضری اختیار کی تھی، چوہدری پرویز الہیٰ کو ووٹ دینے سے انکار کے معاملے پر پارٹی کی جانب سے مومنہ وحید کو شوکاز نوٹس بھی جاری کیا گیا تھا۔