پی ٹی آئی کیلئے بری خبر، پیپلز پارٹی نے اہم وکٹ گرا دی

20drhaiderppp.jpg

پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر حیدر علی خان نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سوات سے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے والے ڈاکٹر حیدر علی خان پیپلزپارٹی سے رابطے میں ہیں، انہوں نے گزشتہ رات اسلام آباد میں پیپلزپارٹی کی قیادت سے اہم ملاقات بھی کی تھی۔

پیپلزپارٹی ذرائع کے مطابق ڈاکٹر حیدرعلی خان جلد پیپلزپارٹی میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔

خیال رہے کہ ڈاکٹر حیدر علی خان این اے 2 سوات سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے ہیں، اس سے قبل انہوں نے پی کے 86 سوات سے رکن صوبائی اسمبلی کا انتخاب بھی جیتا تھا، 2014 میں ڈاکٹر حیدر علی خان نے عوامی نیشنل پارٹی چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی تھی۔

https://twitter.com/x/status/1632382182688694272
خیال رہے کہ اس عرصے میں پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے ڈاکٹر حیدر علی خان پہلے سیاستدان نہیں ہیں، چند ماہ قبل دسمبر میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والی اہم سیاسی شخصیات نے بھی پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی، ان رہنماؤں میں میر سلیم خان کھوسہ، آغا شکیل احمد درانی، نوابزادہ میر نعمت اللہ زہری اور دیگر شامل ہیں۔
 
Nice2MU

President (40k+ posts)
اگر اس چول میں اتنی بھی عقل نہیں کہ کے-پی میں پی پی پی کی کوئی حیثیت نہیں اور پھر اسمیں شامل ہو رہا ہے تو یہ بہت ہی اچھی بات ہے کہ ایسا جاہل پی ٹی آئی سے دفع ہوگیا۔۔

ویسے یہ چند سال پہلے اے این پی سے پی ٹی آئی میں آیا تھا۔۔۔

پی ٹی آئی کے قائدین میں اتنی تو سمجھ ہونی چاہیے کہ کے-پی میں پی ٹی آئی کو کسی لوٹے کی ضرورت ہی نہیں ۔۔۔ اسلیے آئیندہ احتیاط کرے ۔
 
mskhan

Minister (2k+ posts)
20drhaiderppp.jpg

پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر حیدر علی خان نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سوات سے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے والے ڈاکٹر حیدر علی خان پیپلزپارٹی سے رابطے میں ہیں، انہوں نے گزشتہ رات اسلام آباد میں پیپلزپارٹی کی قیادت سے اہم ملاقات بھی کی تھی۔

پیپلزپارٹی ذرائع کے مطابق ڈاکٹر حیدرعلی خان جلد پیپلزپارٹی میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔

خیال رہے کہ ڈاکٹر حیدر علی خان این اے 2 سوات سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے ہیں، اس سے قبل انہوں نے پی کے 86 سوات سے رکن صوبائی اسمبلی کا انتخاب بھی جیتا تھا، 2014 میں ڈاکٹر حیدر علی خان نے عوامی نیشنل پارٹی چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی تھی۔

https://twitter.com/x/status/1632382182688694272
خیال رہے کہ اس عرصے میں پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے ڈاکٹر حیدر علی خان پہلے سیاستدان نہیں ہیں، چند ماہ قبل دسمبر میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والی اہم سیاسی شخصیات نے بھی پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی، ان رہنماؤں میں میر سلیم خان کھوسہ، آغا شکیل احمد درانی، نوابزادہ میر نعمت اللہ زہری اور دیگر شامل ہیں۔
😂😂😂, ye jo bhi choro ke sath milega wo khak ho hayega
 
Back
Top