پی ٹی آئی کے پی کے میں تنظیم نو، وفادار کارکنان کو ترجیح ملے گی

screenshot_1745328323459.png


پی ٹی آئی خیبرپختونخوا نے اپنی تنظیم نو کے پہلے مرحلے کا آغاز کر دیا ہے، جس کے تحت صوبے کی مختلف سطحوں پر عہدیداروں کی تقرری کی جائے گی۔ اس عمل کی تفصیلات صوبائی صدر کی مشاورت سے صوبائی جنرل سیکرٹری نے جاری کیں۔


نئے عہدیداروں کی تقرری ریجن، ضلع اور تحصیل سطح پر کی جائے گی، اور اس میں خاص طور پر ان کارکنان کو ترجیح دی جائے گی جنہوں نے 9 مئی کے بعد پارٹی کے ساتھ وفاداری کا مظاہرہ کیا، الیکشن 2024 میں سرگرم کردار ادا کیا اور مزاحمتی تحریک میں فعال رہیں۔


ریجن، ضلع اور تحصیل سطح پر ایم این ایز، ایم پی ایز، ٹکٹ ہولڈرز، ونگز، سینئر رہنماؤں اور سرگرم کارکنوں سے مشاورت کی جائے گی تاکہ تقرریاں زیادہ مؤثر اور نمائندہ ہوں۔


تمام سفارشات ریجنل صدر اور جنرل سیکرٹری کے ذریعے صوبائی جنرل سیکرٹری کو موصول ہوں گی، اور ان پر حتمی فیصلہ صوبائی صدر کریں گے۔ تنظیم میں تبدیلیوں کا اختیار صرف صوبائی صدر کو حاصل ہے، اور یہ عمل صوبائی جنرل سیکرٹری کے زیر نگرانی مکمل کیا جائے گا۔


نااہل افراد میں وہ شامل ہوں گے جو غیر فعال رہے، پارٹی مخالف امیدواروں کی حمایت کی، یا حکومتی عہدے رکھتے ہیں۔


ریجن سطح کی تنظیم نو 29 اپریل تک، ضلع سطح کی تنظیم نو 9 مئی تک، اور تحصیل سطح کی تنظیم نو 23 مئی تک مکمل کی جائے گی۔
 

Back
Top