
پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں کو گرفتار کرنے کا سلسلہ ایک بار پھر سے شروع ہو چکا ہے اور لاہور سے بھی گرفتاریاں کی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق صدر پاکستان تحریک انصاف لاہور اصغر گجر اور سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی لاہور حافظ ذیشان رشید اور سینئر رہنما یاسر گیلانی کے گھروں پر چھاپے مار کر انہیں گرفتار کر لیا ہے۔ صدر پی ٹی آئی لاہور اصغر گجر کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے گزشتہ رات 3 بجے ان کے گھر میں داخل ہو کر توڑ پھوڑ کی اور انہیں گرفتار کر کے لے گئے۔
پاکستان تحریک انصاف لاہور کے سیکرٹری جنرل حافظ ذیشان رشید اور گزشتہ رات پچاس سے زائد پولیس والوں نے انجینئر یاسر گیلانی کے گھر پر بھی پولیس نے چھاپے مارے، چھاپے کے دوران حافظ ذیشان رشید اپنے گھر پر موجود نہیں تھے۔ پولیس کے سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکار حافظ ذیشان رشید کی رہائش گاہ کے باہر کھڑے ہیں، پولیس اہلکاروں ان کے گھروں کی تلاشی لیتے رہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف رئوف حسن ودیگر پی ٹی آئی کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا تھا جن پر درج ایف آئی اے مقدمے کی کاپی بھی منظر عام پر آچکی ہے۔ متن مقدمہ کے مطابق تفتیش کے دوران ملزم احمد وقاص نے انکشاف کیا کہ مقدمہ نمبر 654/24 میں تحریک انصاف کے رہنمائوں سمیت میڈیا سیل کے 12 ممبران نامزد ہیں۔
مقدمہ کے متن کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر ملزمان اندرونی وبیرونی طاقتوں کے ساتھ مل کر ملکی ساکھ کو نقصان پہنچا رہے ہیں اور ریاست مخالف بیان تیار کیا جا رہا ہے۔ ملزمان میں سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی رئوف حسن سمیت وقاص احمد، اآفاق احمد علوی، ذیشان فاروق، حمیداللہ، سید حمزہ، محمد رفیق، محمد رضوان اور سید اسامہ بھی شامل ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1815679292174672082
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/14ptiicrackksiifnkjsjd.png