پی ٹی آئی کی بلدیاتی الیکشن نہ کروانے پر توہین عدالت کی درخواست پراعتراضات

15ecptoheeenadaat.jpg

توہین عدالت کی درخواست پی ٹی آئی رہنما علی نواز اعوان کی طرف سے سردار تیمور اسلم ایڈووکیٹ کے توسط سے چیف الیکشن کمشنر اور ممبران الیکشن کمیشن کے خلاف دائر کی گئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات نہ کروانے کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کی توہین عدالت کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس کی طرف سے اعتراض عائد کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ آئینی عہدہ رکھنے والے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کیسے دائر ہو سکتی ہے؟

توہین عدالت کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما علی نواز اعوان کی طرف سے سردار تیمور اسلم ایڈووکیٹ کے توسط سے چیف الیکشن کمشنر اور ممبران الیکشن کمیشن کے خلاف دائر کی گئی تھی۔


چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ، 4 اراکین الیکشن کمیشن، داخلہ اور کابینہ ڈویژن سیکرٹریز کے خلاف دائر درخواست میں 31 دسمبر کو اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کروانے کے حوالے سے فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے پر کارروائی کرنے کی استدعا کی گئی تھی، درخواست سماعت کیلئے رجسٹرار آفس کی طرف سے اعتراضات اٹھائے جانے کے بعد مقرر نہ ہو سکی۔

دوسری طرف الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے انٹراکورٹ اپیل دائر کی گئی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ انتخابات 31 دسمبر کو بہت سی وجوہات پر کرانا ممکن ہی نہیں تھے، موقف میں بتایا گیا کہ بیلٹ پیپرز چھپنے کے بعد پرنٹنگ کارپوریشن میں موجود تھے لیکن انہیں 14 ریٹرننگ افسران کے دفتر تک پہنچانا تھا اور 14 ہزار سے زائد عملے نے الیکشن ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دینے تھے جو اتنے کم وقت میں ممکن نہیں تھا۔

علاوہ ازیں سپریم کورٹ آف پاکستان نے الیکشن کمیشن کو سابق وزیراعظم عمران خان، فواد چودھری اور اسد عمر کے خلاف توہین الیکشن کمیشن پر کارروائی جاری رکھنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا تحریک انصاف کے اعتراضات پر بھی قانون کے مطابق فیصلہ کیا گیا۔

عدالتی حکم نامے میں کہا گیا کہ لاہور اور سندھ کی ہائیکورٹ نے حتمی فیصلہ جاری کرنے سے روکا ہے، الیکشن ایکٹ انہیں کارروائی کا اختیار دیتا ہے۔الیکشن کمیشن کی طرف سے سپریم کورٹ سے رجوع کیا گیا تھا۔
 

samisam

Chief Minister (5k+ posts)
اس کھوتی کے پتر سے پوچھنا تھا جاہل کے بچے وزیر اعظم جئسے آئینی عہدے رکھنے والے یوسف رضا گیلانی کے خلاف بھی توہین عدالت کی درخواست پر وہ گھر چلا گیا تھا اس گدھے کے بچے کو کوئی بتائے کہ وزیر اعظم
کا آئینی عہدہ
چیف الیکشن کمشنر کے آیئنی عہدے سے بڑا آئینی عہدہ ہے
 

Digital_Pakistani

Chief Minister (5k+ posts)
علاوہ ازیں سپریم کورٹ آف پاکستان نے الیکشن کمیشن کو سابق وزیراعظم عمران خان، فواد چودھری اور اسد عمر کے خلاف توہین الیکشن کمیشن پر کارروائی جاری رکھنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا تحریک انصاف کے اعتراضات پر بھی قانون کے مطابق فیصلہ کیا گیا۔

عدالتی حکم نامے میں کہا گیا کہ لاہور اور سندھ کی ہائیکورٹ نے حتمی فیصلہ جاری کرنے سے روکا ہے، الیکشن ایکٹ انہیں کارروائی کا اختیار دیتا ہے۔الیکشن کمیشن کی طرف سے سپریم کورٹ سے رجوع کیا گیا تھا

 
Last edited:

chandaa

Prime Minister (20k+ posts)
What a joke. Kuttey ke bachoo aini uhdey rakhney waley Wuzar e Azam par toheen e adalat kiyun lagatey hou phir? Yeh GHQ ke bharwaey iss mulk mein insaaf nahin aaney dein ge.