پی ڈی ایم اتحاد میں شمولیت کے بعد ایم کیو ایم کو کیا کیا فائدے حاصل ہوئے؟

17mqmsiasifaidy.jpg

حکمران اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ میں شمولیت کے بعد ایم کیو ایم کو حاصل ہونے والے فائدوں سے متعلق تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی نے وفاقی حکومت کے اتحاد سے علیحدگی کی دھمکیوں کےبعد ایم کیو ایم کو ملنے والے فوائد کی تفصیلات شیئر کی ہیں،جس کے مطابق ایم کیو ایم کے 2 رہنماؤں امین الحق اور فیصل سبزواری کو وفاقی وزیر کا عہدہ ملا ہے،ایم کیو ایم کی اپنی خواہش کے عین مطابق گورنر سندھ کا عہدہ کامران ٹیسوری کو دیا گیا ، پیپلزپارٹی نے ایم کیو ایم کے مطالبے پر سینیٹر مرتضیٰ وہاب سے استعفیٰ لیا۔

پیپلزپارٹی کی شیئر کردہ معلومات کے مطابق پیپلزپارٹی کی سفارش پر ایم کیو ایم کے6 ارکان کو وفاق میں اہم عہدے دیئے گئے، ایم کیو ایم کی سفارش پر کراچی کے ایڈمنسٹریٹر کی تعیناتی کی گئی، کراچی کے تین اضلاع کے ایڈمنسٹریٹر ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے افراد کو لگایا گیا۔

سندھ کے صوبائی بجٹ میں ایم کیو ایم کی اسکیمز شامل کی گئیں، ایم کیو ایم کے لاپتہ کارکنان کی واپسی کیلئے سندھ حکومت نے کردار ادا کیا جبکہ کراچی اور حیدرآباد میں ایم کیو ایم کی سفارش پر افسران کی تعیناتی کی گئی۔

اس کے علاوہ ایم کیو ایم رہنما جاوید حنیف نے اپنے بھائی کو پبلک سروس کمیشن کا رکن تعینات کروایا، عبدالمالک غوری کو بھی ایم کیو ایم کی سفارش پر پبلک سروس کمیشن کا رکن بنایا گیا، ایم کیو ایم رہنماؤں کے رشتہ داروں کو واٹر اینڈ سیوریج بورڈ میں اہم عہدے دیئے گئے۔

samisam

Chief Minister (5k+ posts)
ایم کیو ایم لیڈروں کو تو ہڈی راتب پیٹ بھر کر ملا اربوں روپے کے ترقیاتی فنڈ ایک ایک لیڈر کو ملے مگر کراچی والوں کے لئے ان لیڈروں کیا لیا ؟
اور کیا مطالبہ منوایا ؟ صرف
چھنکنا
جب کے کراچی والوں کے حقوق اس کے اچھا موقع نہیں تھا
جوکہ اب بھئ ہے
کراچی والوں کے حقوق مانگتے کوٹا سسٹم ختم کراتے پانی کا مثلہ حل کراتے مگر یہ صرف اپنی جیبیں بھرنے وزارتیں لینے کے کراچی والوں کا نام بیچتے ہیں
یہ لیڈر تو کراچی والوں کو بیوقوف بنا کر انکے حقوق بیچ کر خود وزارتیں اور اربوں روپے ترقیاتی فنڈ کے نام پر وصول کرکے ارب پتی بن جاتے ہیں ُاور کراچی والوں کے لئے صرف جھنجنا کہ بجاتے جاؤ
اب کافی حد تک کراچی والوں کی آنکھیں کھل چکی ہیں اور مزیر کھل جانی چاہئیں
 
samisam

Chief Minister (5k+ posts)
اور کراچی کی عام عوام کے لئے حسب معمول چھنکنا یعنی جھنجنا بس بجاتے جاؤ
 
Husaink

Prime Minister (20k+ posts)
17mqmsiasifaidy.jpg

حکمران اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ میں شمولیت کے بعد ایم کیو ایم کو حاصل ہونے والے فائدوں سے متعلق تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی نے وفاقی حکومت کے اتحاد سے علیحدگی کی دھمکیوں کےبعد ایم کیو ایم کو ملنے والے فوائد کی تفصیلات شیئر کی ہیں،جس کے مطابق ایم کیو ایم کے 2 رہنماؤں امین الحق اور فیصل سبزواری کو وفاقی وزیر کا عہدہ ملا ہے،ایم کیو ایم کی اپنی خواہش کے عین مطابق گورنر سندھ کا عہدہ کامران ٹیسوری کو دیا گیا ، پیپلزپارٹی نے ایم کیو ایم کے مطالبے پر سینیٹر مرتضیٰ وہاب سے استعفیٰ لیا۔

پیپلزپارٹی کی شیئر کردہ معلومات کے مطابق پیپلزپارٹی کی سفارش پر ایم کیو ایم کے6 ارکان کو وفاق میں اہم عہدے دیئے گئے، ایم کیو ایم کی سفارش پر کراچی کے ایڈمنسٹریٹر کی تعیناتی کی گئی، کراچی کے تین اضلاع کے ایڈمنسٹریٹر ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے افراد کو لگایا گیا۔

سندھ کے صوبائی بجٹ میں ایم کیو ایم کی اسکیمز شامل کی گئیں، ایم کیو ایم کے لاپتہ کارکنان کی واپسی کیلئے سندھ حکومت نے کردار ادا کیا جبکہ کراچی اور حیدرآباد میں ایم کیو ایم کی سفارش پر افسران کی تعیناتی کی گئی۔

اس کے علاوہ ایم کیو ایم رہنما جاوید حنیف نے اپنے بھائی کو پبلک سروس کمیشن کا رکن تعینات کروایا، عبدالمالک غوری کو بھی ایم کیو ایم کی سفارش پر پبلک سروس کمیشن کا رکن بنایا گیا، ایم کیو ایم رہنماؤں کے رشتہ داروں کو واٹر اینڈ سیوریج بورڈ میں اہم عہدے دیئے گئے۔

ایم کیو ایم کو فائدہ ہوا یا نہیں کراچی کے لوگوں کو بہت فائدہ ہوا ہے اپنے دھوکے بازوں کو پہچاننے میں