چئیرمین نیب پیش نہ ہوئے تو وارنٹ گرفتاری جاری کرسکتے ہیں،پبلک اکاؤنٹس کمیٹی

chairman-nab-notice111.jpg


قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی(پی اے سی) نے قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کو نوٹس جاری کرنےکا اعلان کرتے ہوئے خبردار کیا اگر چیئرمین نیب اجلاس میں نہ آئے تو وارنٹ گرفتاری کے اختیارات استعمال کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پبلک اکاؤنٹس کمیٹی چیئرمین رانا تنویرحسین کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا، جس میں نیب چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی غیر موجودگی پر ان کو نوٹس جاری کرنےکا فیصلہ کیا گیا۔

چیئرمین رانا تنویر حسین نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین نیب سوالات کے جواب دینے اجلاس میں کیوں نہیں آئے؟ ان کو نوٹس جاری کیا جائے، اور ہدایت دی کہ آئندہ عدم شرکت کی صورت میں اس کے بعد وارنٹ گرفتاری کے اختیارات استعمال کریں گے۔


چیئرمین پی اے سی کے استفسار پر ڈی جی نیب حسین احمد نے جواب میں کہا کہ چیئرمین نیب لاپتہ افراد کے سلسلے میں لاہور میں اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔

چیئرمین کمیٹی نےکہا کہ چیئرمین نیب سے کہیں آئندہ ہفتے ضرور آئیں۔

ڈی جی نیب نے یقین دہانی کروائی کہ بتایا کہ وہ آئندہ اجلاس میں شریک ہوں گے۔

آڈٹ حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ نیب ریکوریوں کا گزشتہ ایک سال کا آڈٹ چند دنوں میں مکمل کرلیا جائےگا، برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی سے رقم کا بھی آڈٹ کیا گیا ہے، رپورٹ پیش کریں گے۔

کمیٹی نے نیب، الیکشن کمیشن، وزیراعظم سیکرٹریٹ اور وزارت انسانی حقوق کے پرنسپل اکاؤنٹ آفیسرزکو محکمہ جاتی کمیٹیوں کے اجلاس پربریفننگ کے لیے آئندہ ہفتے طلب کرلیا۔
 

Back
Top