
لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے عوام کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی، انہوں نے کہا چند مہینوں میں بجلی کی قیمت تقریباً 85 روپے فی یونٹ تک بڑھے گی، سابق وزیر توانائی عمر ایوب کا کہنا ہے کہ بجلی کی بڑھتی قیمتوں کی ذمہ دار ن لیگ اور پی ڈی ایم ہیں، ن لیگ نے پاکستان کو مہنگی درآمدی توانائی پر منحصر کیا۔
انہوں نے کہا پیدا ہونے والی 70 فیصد بجلی کا انحصار درآمدی ایندھن پر ہے، روپے کی قدر میں کمی ایندھن کی قیمتوں میں ایڈجسٹمنٹ کو بڑھا رہی ہے،ٹیک اینڈ پے کنٹریکٹس کی وجہ سے ادئیگی اس سال دو ہزار بلین روپے کو چھو چکی ہے، پی ٹی آئی کی حکومت کے دوران بجلی کی قیمت 16 روپے فی یونٹ تھی 15 ماہ میں 325 فیصد اضافے سے اب تقریباً 68 روپے کا یونٹ ہے۔
https://twitter.com/x/status/1695404625082376380
سابق وزیر نے کہا کہ پی ڈی ایم حکومت بجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کرکے عوام پر بوجھ ڈال رہی تھی، اب ن لیگی رہنما قیمتوں میں اضافے سے خود کو الگ کرنے کی کوشش کررہے ہیں،عوام یاد رکھے ن لیگ، پی ڈی ایم حکومت نے مہنگائی، بجلی کے انتہائی بلند بلوں کو جنم دیا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/1omerayubelectrcity.jpg