
چوری کے موبائل کی خرید و فروخت کرنے والے ملزم نے ساتھی کو قتل کردیا
پشاور میں چوری کے موبائل فونز کی خرید و فروخت میں ملوث ایک ملزم نے اپنے ہی ساتھی کو قتل کردیا، ملزم گرفتار۔
تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ پشاور کے میں پیش آیا جہاں 14 اکتوبر کو باڑہ پل کے قریب ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی، شناخت کرنے پر پتا چلا کہ مقتول کا نام امجد ہے اور وہ چوری کے موبائل فونز کی خرید و فروخت میں ملوث تھا۔
پولیس نے لاش برآمد ہونے کے بعد تفتیش شروع کی تو انکشاف ہوا کہ امجد کو اس کے ہی ایک رشتہ دار سرتاج نے قتل کیا جس کو امجد نے ایک چوری کا موبائل فون فروخت کیا تھا۔
پولیس کے مطابق اس چوری کے موبائل کے سودے پر دونوں افراد کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جس پر سرتاج نے امجد کو قتل کردیا، امجد و سرتاج دونوں علاقے میں چوری کی وارداتوں میں ملوث تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کے ملزم سرتاج کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور اس سے تفتیش جاری ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/mobile-net.jpg