چیف جسٹس عیسیٰ نےچیف جسٹس لاہورہائیکورٹ کوعہدے سےہٹانےکی یقین دہانی کرائی؟

5faizisayaqeendhaani.png

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو عہدے سے ہٹانے کی یقین دہانی کروادی، وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل

پنجاب بار کونسل کے وائس چیئرمین کامران بشیر مغل نے کہا ہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی جانب سے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو عہدے سے ہٹانے کے حوالے سے خبریں گردش کررہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب بار کونسل کے وائس چیئرمین کامران بشیر مغل نے ایک پریس کانفرنس کے دوران صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن شہزاد شوکت اور پنجاب بار کونسل کے وائس چیئرمین ریاض حسین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو فوری طور پر عہدے سے ہٹانے کی بات کی۔


کامران بشیر مغل نے مزید کہا کہ چیف جسٹس نے انہیں یقین دہانی کروائی ہے کہ وہ اس شخص (چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ) کا کچھ کریں گے۔

https://twitter.com/x/status/1789235843061674390
صحافی احمد وڑائچ نے اس معاملے پرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ کیسی بات ہوئی کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو عہدے سے ہٹانے کی یقین دہانی کروائی؟ ایسا کیسے ہوسکتا ہے؟

انہوں ے مزید کہا کہ یقینی طور پر کامران بشیر مغل صاحب جھوٹ بول رہے ہیں، چیف جسٹس آف پاکستان کو کامران بشیر مغل کو طلب کرکے وضاحت طلب کرنی چاہیے اور اس معاملے میں اپنی پوزیشن کلیئر کرنی چاہیے۔

https://twitter.com/x/status/1789258718120382949

https://twitter.com/x/status/1789358965261783103
 
Last edited by a moderator:

crankthskunk

Chief Minister (5k+ posts)
This is the difference when you appoint and buy the judiciary. PTI had been stung by Amir Farooq for over two years now. But there is no talk of his removal, even though he has broken every law and rules in the land. While PMLN is getting rid of the new CJ of LHC in such a hurry. Only one reason, their lawyers in the Lawyers associations are crooks promoted by PMLN to support them when needed.
While PTI's Hamid Khan is a wet bag, who works mostly against PTI rather than for them.