چینی سرحد کے قریب ٹینک پر دریا عبور کرنے والے 5 بھارتی فوجی ڈوب کر ہلاک

14paancbhartijhjjwjhwh.png

چینی سرحد کے قریب لداخ کے علاقے میں فوجی مشقوں کے دوران بھارت کے 5 فوجی دریا برد ہو گئے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق چینی سرحد کے قریب لداح کے علاقے میں دولت بیگ اولڈ ایریا میں بھارت کے فوجی جنگی مشقوں کے دوران T-72 ٹینک پر دریا پار کرنے کی کوشش کر رہے تھے کہ اچانک طغیانی آنے کے باعث دریا برد ہو گئے۔ فوجی مشقوں کے دوران چند بھارتی فوجیوں نے T-72 ٹینک پر دریا پار کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔


رپورٹس کے مطابق مقبوضہ جموں وکشمیر کے علاقے لداخ میں لائن آف ایکچوئل کنٹرول میں دولت بیگ اولڈی کے قریب سے گزر رہے تھے کہ اچانک طغیانی آنے کے باعث T-72 ٹینک پانی میں بہہ گیا جس میں موجود 5 فوجی بھی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ بھارتی فوجی جن علاقوں میں مشقیں کر رہے تھے وہاں پر پچھلے کچھ دنوں سے موسلادھار بارشیں ہو رہی تھیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی فوج کا T-72 نامی ٹینک 28 جون کی شب کو دریائے شیوک میں سیلابی ریلے میں پھنس گیا تھا، ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر مدد کے لیے پہنچ گئی تھیں لیکن پانی کی سطح اچانک بلند ہونے کی وجہ سے ٹینک دریابرد ہو گیا۔ ٹینک میں بھارتی جونیئر کمیشن آفیسر سمیت 5 اہلکار سوار تھے جو جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، ریسکیو حکام نے حکام نے پانچوں کی لاشیں دریائے شیوک سے نکال لی ہیں۔


بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ فوجیوں نے بدقسمتی سے ٹینک پر دریا عبور کرنے کی کوشش کی اور اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، قوم اپنے بہادر سپاہیوں کی خدمات کو نہیں بھولے گی۔ واضح رہے کہ موسلادھار بارشوں کے موسم میں ان علاقوں میں کہیں کہیں اچانک بڑے ریلے آتے رہتے ہیں، متعدد ریلیوں میں بہہ کر متعدد افراد پہلے بھی جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔
 

karachiwala

Prime Minister (20k+ posts)
& we have a bunch of emotionally deprived blind idiots sitting on social media who hope to one day reach Adiala on Indian Tanks 😝
on the other hand we have some mentally deranged people who can see nothing except PTI when they read the news. Not sure what happens when you see your wife and sister?
 

taban

Chief Minister (5k+ posts)
اگر اس کو اپنی ماں اور بہن میں بھی عمران کی شکل نظر آئے تو اس کی ماں اور بہن کو گھر چھوڑ دینا چاہیئے
انہیں کیوں -- اسے گھر چھوڑنا چاہئیے