چین کی ترقی کا راز کرپشن، شہبازگل کا ریماعمر پر طنز، ریماعمر کا جواب

gill11.jpg

کچھ عرصہ قبل ریما عمر نے دعویٰ کیا تھا کہ چین کی ترقی کا راز کرپشن ہے لیکن کچھ روز سے وہ اپنے دعوے کو جسٹیفائی کرنے کیلئے مختلف تاویلات اور چینی مصنفہ کی کتاب کے حوالے پیش کررہی ہیں جس پر چینی مصنفہ نے ریماعمر کو جواب دیا کہ آپ کا تجزیہ "پیسے تک رسائی گروتھ کو تیز کرتا ہے ” گمراہ کن ہے ، لہذا مجھے وضاحت کرنے کی اجازت دیں۔

مصنفہ کے مطابق میری کتاب واضح طور پر کہتی ہے کہ تمام کرپشن ، جیسے منشیات نقصان دہ ہیں۔ پیسے تک رسائی ترقی کے ساتھ ساتھ بگاڑ ، خطرات اور عدم مساوات پیدا کرتی ہے۔

لیکن اسکے باوجود ریما عمر چینی مصنفہ سے بحث کرتی رہیں جس پر چینی مصنفہ نے کہا کہ وہ اس سے مزید بحث نہیں کرنا چاہتیں۔ میں نے ایسی کوئی ' بے معنی، بکواس ' بات نہیں کی ہے

ریما عمر کی اپنے دعوے کو مسلسل جسٹیفائی کرنے کی کوشش پر ڈاکٹر شہباز گل بھی چپ نہ رہے اور لائٹرنوٹ کے عنوان سے ایک ٹویٹ کرکے ریما عمر پر طنز کردیا۔


اپنے ٹوئٹر پیغام میں ڈاکٹر شہبازگل نے کہا کہ پروفیسر اینگ،مشی گن میں پڑھاتی ہیں۔گوالمنڈی میں محلے میں رشتے نہیں کرواتیں۔ جو ایویں ہی گپ شپ لگائیں۔اسے اور بھی کام ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1435642379957153803
ریما عمر کو مخاطب کرتے ہوئے ڈاکٹر شہباز گل نے مزید کہا کہ ہن کسے ہور دی ریسرچ پھڑ لو۔اس بار کوشش کریں کسی فوت شدہ پروفیسر کی ریسرچ کو گھما پھرا کر استعمال کریں۔کیونکہ زندہ پروفیسر تواعتراض کرے گی

اس پر ریما عمر نے شہباز گل کو جواب دیا کہ میں نے ڈاکٹر انگ کا آرٹیکل ٹویٹ کیا جسے وہ اب آؤٹ ڈیٹڈ سمجھتی ہیں - یہ اُن کا حق ہے وہ اپنی راۓ تبدیل کریں اور یہ میرا بھی حق ہے کہ سمجھوں اُن کی راۓ میں تبدیلی کیوں آئی ؟ آپ کی ذہنی سطح کے مطابق خیالات کا تبادلہ نہیں صرف دنگل ہوتاہے۔ اس لئیے آپ کو یہاں بھی کشتی ہوتی نظر آ رہی ہے

https://twitter.com/x/status/1435682674300043266
ریما عمر نے مزید لکھا کہ میں اس موضوع پہ ریسرچ شئیر کرتی رہی ہوں گی۔ کیونکہ میں سمجھتی ہوں کہ وزیراعظم کا بغیر سمجھے پاکستان میں چائنہ جیسے نظام کو لانے کی بیانات نہ صرف غلط بلکہ خطرناک ہیں۔ اس لئیے آپ اپنی ٹرول بریگیڈ کو motivate رکھیں یہ حرکتیں سچ بات کہنے سے نہ مجھے روک سکتیں ہیں نہ چُپ کرا سکتی ہیں

https://twitter.com/x/status/1435683980846813190
شہباز گل کو جواب دیتے ہوئے ریما عمر کا مزید کہنا تھا کہ میں آپ کا اور پوری حکومتی مشینری کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں کہ انہوں نے مجھے بہت توجہ سے سنا اور مجھے جواب دینے میں اتنا وقت صرف کیا۔ میں اس سے انکار نہیں کروں گی کہ یہ نہ صرف تعریف ہے بلکہ مجھے یہ امید بھی دیتی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1435686655181135872
 
Last edited:

mskhan

Minister (2k+ posts)
The bitch is in Michigan university of course she would write what the American likes.
But China hanged those involved in corruption, we should do the same.
 

Back
Top