چین کی جانب سے 7 امریکی فوجی کمپنیوں پر پابندی،تائیوان کی حمایت

TKme1596qnc.jpg

چین نے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے منصب سنبھالنے سے قبل ہی امریکی فوجی کمپنیوں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے 7 کمپنیوں پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ یہ معلومات عالمی خبر رساں ادارے کے ذریعے سامنے آئی ہیں، جہاں چینی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے ایک پریس بریفنگ میں اس فیصلے کا اعلان کیا۔

ماؤ ننگ نے کہا ہے کہ ان 7 امریکی فوجی کمپنیوں کے چین میں تمام اثاثے فوری طور پر منجمد کر دیے گئے ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ جن کمپنیوں پر پابندیاں لگائی گئی ہیں، انہوں نے تائیوان کو ہتھیار فروخت کرکے چین کی قومی سلامتی کے خلاف کام کیا ہے۔

مزید بتایا گیا کہ امریکا نے تائیوان کی فوجی مدد فراہم کر کے چین کی خود مختاری میں براہ راست مداخلت کی ہے۔ پابندیوں میں شامل کمپنیوں میں انسیٹو انکوپوریٹ، ہڈسن ٹیکنالوجیز، سرانک ٹیکنالوجیز، رائتھن کینیڈا، رائتھن آسٹریلیا، ایئر کوم انکوپوریٹ، اور اوشی نرنگ انٹرنیشنل شامل ہیں۔

یہ صورتحال اس وقت مزید سنگین ہوگئی جب امریکی صدر جو بائیڈن نے حال ہی میں تائیوان کی مدد کے لیے فوجی تربیت کے سلسلے میں 895 بلین ڈالر مختص کیے ہیں، جس سے علاقائی کشیدگی میں اضافہ ہونے کا خدشہ ہیں۔ ان واقعات نے بین الاقوامی سطح پر نئی طرز کی سیاست کو جنم دیا ہے اور دونوں ممالک کے تعلقات میں نیا تناؤ پیدا کیا ہے۔​
 
baaghi01

Senator (1k+ posts)

895 billion? Matlab apni puri gdp taiwan k liye waqf kardi hai

Wahi arbon aur kharbon mein farq ka problem abhi tak chal rha hai
 
Back
Top