ڈاکوؤں کا مغوی کے اہلخانہ سے 1کروڑ نقد،2 راڈوگھڑیوں اور آئی فون کا مطالبہ

17jacobaababddakuusrad.png

ملک بھر میں جرائم کی شرح میں روزبروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے جس کی ایک وجہ انتظامیہ و پولیس کی ناکامی بھی ہے، پولیس وانتظامیہ کے دعوئوں اور وعدوں کے باوجود اب تک ڈاکوئوں پر قابو پانے میں ناکام نظر آتی ہے۔

شہریوں کو تاوان کے لیے اغوا کرنے کی وارداتوں میں بھی کمی آنے کے بجائے اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور ڈاکوئوں کی ہمت اتنی بڑھ چکی ہے کہ وہ مغویوں کی ویڈیوز بھی وائرل کر رہے ہیں اس کے باوجود پولیس انہیں پکڑنے میں ناکام ہے۔

ذرائع کے مطابق صوبہ سندھ کے شہر جیکب آباد میں ڈاکوئوں نے 19 دن پہلے ایک زمیندار کو تاوان کے لیے اغوا کر لیا تھا، زمیندار کا نام بہرام کھوسو کو جیکب آباد کے علاقے ٹھل سے اغوا کیا گیا تھا، ڈاکوئوں نے مغوی زمیندار کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل کر دی ہے اور اس کے اہل خانہ سے 1 کروڑ روپے ودیگر قیمتی اشیاء کا مطالبہ کر دیا ہے۔

ڈاکوئوں کی طرف سے وائرل کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بہرام کھوسو کو زنجیروں میں جکڑ کر رکھا گیا ہے اور وہ اپنے اہل خانہ کو پیسے ادائیگی کا پیغام دے رہا ہے، مغوی نے ویڈیو میں بتایا کہ ڈاکو اس سے 1 کروڑ روپے، 2 راڈو گھڑیوں اور آئی فون کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ بہرام کھوسو کا ویڈیو میں اپنے اہل خانہ کے لیے پیغام تھا کہ مجھے میری زمین فروخت کر کے بازیاب کروایا جائے۔

دریں اثنا ذرائع کے مطابق جیکب آباد کے مختلف مقامات پر پولیس ڈکیت گینگ کے خلاف سرچ آپریشن ک رہی ہے جس کی سربراہی ایس ایس پی سید سلیم شاہ کر رہے ہیں۔ آپریشن چانڈیو گینگ میں شامل ملزمان کی گرفتاری کے لیے کیا جا رہا ہے جس میں بکتربندگاڑیوں، جدید مشینری کا استعمال کیا جا رہا ہے ، پولیس حکام کا کہنا تھا کہ ملزمان کی گرفتاری تک یہ آپریشن جاری رہے گا۔
 

engin33r

Citizen
زمیندار کو پکڑا ھے اسلئیے پولیس بکتر بند گاڑیاں لے کے پہنچی ھوئی ھے اپنے جیجا کو بچانے