ڈاکو مریض بن کر لیڈی ڈاکٹر سے نقدی، قیمتی زیورات چھین کر فرار

daku1i111.jpg


پاکستان میں جرائم کی شرح میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور ڈاکوئوں نے شہریوں کو لوٹنے کے لیے نئے نئے طریقے بھی ایجاد کر لیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق صنعتی شہر فیصل آباد میں ڈاکوئوں نے ایک انوکھی واردات سرانجام دیتے ہوئے نقدی، زیورات اور قیمتی سامان لے اڑے۔

ڈاکو ایک لیڈی ڈاکٹر کے کلینک میں مریض بن کر گئے تھے اور نقدی، 5 لاکھ مالیت کے زیورات اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق ستیانہ روڈ پر واقع ایک میڈیکل کمپلیکس میں ڈاکو مریض بن کر آئے تھے، سکن سپیشلسٹ کو چیک اپ کروانے کی فیس کائونٹر پر جمع کروانے کے بعد ڈاکٹر کے کمرے میں داخل ہو گئے۔ ڈاکوئوں نے کمرے میں داخل ہونے کے بعد لیڈی ڈاکٹر کو رسیوں سے باندھ دیا اور اس کے پاس موجود نقدی، زیورات اور موبائل فون لوٹنے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے جس میں ملزموں کو میڈیکل کمپلیکس میں داخل ہوتے فیس جمع کروانے کے بعد اپنی باری کا انتظار کرتے اور لیڈی ڈاکٹر کا قیمتی سامان لوٹنے کے بعد فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔ پولیس نے متاثرہ لیڈی ڈاکٹر کے خاوند کی مدعیت میں 2 نامعلوم ڈاکوئوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور جائے وقوعہ کا جائزہ لینے کے بعد تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

یاد رہے کہ چند دن پہلے بھی فیصل آباد کے علاقے نشاط آباد کے ایک گھر میں ڈکیتی کی بڑی واردات کی گئی تھی جس میں مسلح ڈاکو 2 کروڑ روپے نقدی اور 55 لاکھ روپے مالیتی طلائی زیورات لے اڑے تھے، مسلح ملزموں نے ڈکیتی کی واردات نشاط آباد کی سٹی ہائوسنگ کالونی میں کی تھی۔
 

bahmad

Minister (2k+ posts)
How did the female doctor use the jewelry?
A doctor who takes money from patients under the pretense of being sick.
robbers doing same thing, why she's crying.