رکن قومی اسمبلی اور ایم کیو ایم کے رہنما محمد اقبال خان کو پارٹی کی جانب سے اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔ یہ نوٹس انہیں گورنر سندھ کامران ٹیسوری پر تنقید کرنے پر دیا گیا ہے۔
نوٹس میں محمد اقبال خان کو 24 مارچ تک بہادرآباد میں پیش ہو کر جواب دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اگر وہ پیش نہ ہوئے تو پارٹی کے قوانین کے مطابق ان کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی۔
https://twitter.com/x/status/1901783557980209224
محمد اقبال خان محسود ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی ہیں اور این اے 235 کراچی ایسٹ ون کی نمائندگی کرتے ہیں۔
اقبال محسود 8 فروری کا الیکشن تحریک انصاف کے سیف الرحمان سے بری طرح ہار گئے تھے مگر اچانک انہیں بھی فارم 47 پر جتوادیا گیا۔
ہفتہ کی شب ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا کہ اگر محمد اقبال خان اپنی پوزیشن واضح کرنے کے لیے پیش نہ ہوئے تو پارٹی کے آئین اور قوانین کے تحت ان کے خلاف مناسب کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔