
پاکستان مسلم لیگ ن کے عہدیدار نے دعویٰ کیا ہے کہ چوہدری عثمان سمیت پی ٹی آئی کے چار اراکین قومی اسمبلی حکومت کے ساتھ ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری ایک بیان میں مسلم لیگ ن ٹریڈرزونگ کے سیکرٹری جنرل زبیر احمد نے بڑادعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 142 ساہیوال سے آزاد حیثیت میں جیتنے والے چوہدری عثمان ن لیگ میں شامل ہوگئے ہیں۔
انہوں نے دوسرے ٹویٹ میں کہا کہ پی ٹی آئی نے اپنے تین اراکین اسمبلی سے رابطہ منقطع کردیا ہے، یہ تینوں اراکین ترامیم کیلئے حکومت کے ساتھ مل گئے ہیں۔

زبیر احمد نے کہا کہ اس وقت حکومت کے قومی اسمبلی میں اراکین کی تعداد 219 تک پہنچ گئی ہے، ابھی آگے دیکھیں اور کیا کیا ہوتا ہے۔

- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/1kjskjksnnksjsjkhanjss.png