کراچی،محمد شاہ قبرستان میں قبریں بلیک میں فروخت کرنے والے 2 گورکن گرفتار

handcuffs_103019-1.jpg


کراچی کے محمد شاہ قبرستان میں قبریں بلیک میں فروخت کرنے والے دو گورکن کو گرفتار کر لیا گیا۔ بلدیہ عظمیٰ کراچی کی جانب سے گورکن مافیا کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، جن کے تحت ضلع وسطی کے مختلف قبرستانوں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

آج نیوز کے مطابق میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی ہدایت پر بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ قبرستان نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ مل کر کارروائی کی۔ چھاپے کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ محمد شاہ قبرستان میں قبروں کی سرکاری قیمت سے زائد رقم وصول کی جا رہی تھی، جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے دو گورکنوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

میئر کراچی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ تدفین کے لیے 14,300 روپے کا مقررہ نرخ ادا کریں اور اگر کسی بھی قبرستان میں زائد رقم طلب کی جائے تو فوری طور پر شکایت 1339 پر درج کرائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام کا مقصد شہریوں کو سہولت فراہم کرنا اور قبرستانوں میں ہونے والی بدعنوانی کا خاتمہ کرنا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل حسن قبرستان میں بھی زائد قیمت وصول کرنے پر دو گورکنوں کو گرفتار کیا گیا تھا۔
 

Back
Top