کراچی، اسٹریٹ کرائم کے دوران آتش گیر مادے کے استعمال کا ڈراپ سین

7karchaidrorpsceaaaaa.jpg

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں ڈکیتی کی مزاحمت پر آتش گیر مادے کے ذریعے شہری کے جھلسنے کا واقعہ کچھ اور نکل آیا۔ متاثرہ شخص نے خود کشی کی کوشش کی بعد میں اسے ڈکیتی کا رنگ دیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے جھلسنے والے شہری کا اسپتال میں بیان ریکارڈ کر لیا، متاثرہ شہری نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ اس نے گھریلو مسائل سے تنگ آکر خود کو آگ لگائی۔

https://twitter.com/x/status/1611971676589416455
شہری کا کہنا تھا کہ 3 ماہ سے وہ گھر کا کرایہ نہیں دے پایا، جب کہ مالک مکان پیسوں کا تقاضا کر رہا ہے۔ متاثرہ شخص کا کہنا ہے کہ اس نے پیٹرول چھڑک کر خودسوزی کی کوشش کی، جبکہ اس سے پہلے اس کا کہنا تھا کہ اسے ڈکیتی کی واردات میں جلایا گیا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1611817947219087360
اس واقعے کے تناظر میں گزشتہ روز پولیس نے بتایا تھا کہ ڈاکوؤں نے واردات کے دوران شہری پر آتش گیر مواد سے حملہ کیا جس سے شہری کا جسم جھلس گیا، اور ڈاکوؤں نے زخمی شہری سے 15 ہزار نقدی بھی چھینی۔