کراچی، کورنگی میں پولیس کا ہالووین کی پارٹی پر چھاپہ

7karcchhhalooweenksjd.png


سندھ کے دارالحکومت کراچی کے علاقے کورنگی کے ایک رہائشی علاقے میں "ہالووین" پارٹی کا انعقاد، شکایت ملنے پر سندھ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پارٹی رکوا دی تاہم پارٹی میں شامل کسی بھی نوجوان کو گرفتار نہیں کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق مطابق کورنگی کے علاقے مہران ٹائون میں مقامی انتظامیہ سے اجازت لے کر "ہالووین" پارٹی منعقد کی گئی تھی تاہم شورشرابہ کے بعد اہل محلہ نے پولیس کو شکایت کر دی۔ ہالووین پارٹی میں زیادہ تعداد نوجوان افراد کی تھی جنہوں نے ہالووین تھیم پر نیم عریاں ڈرائونے لباس زیب تن کر رکھے تھے جبکہ مذکورہ پارٹی میں مبینہ طور پر شراب ودیگر نشہ آور منشیات استعمال کی جا رہی تھیں۔

اہل محلہ کی طرف سے پولیس کو شکایت پارٹی میں نشہ آور منشیات کے استعمال اور شورشرابے کے بعد کی گئی جس پر کورنگی پولیس نے پارٹی بند کو فوری پہنچ کر رکوا دیا اور تمام افراد کو نکال جانے کی ہدایات کیں تاہم کسی کو حراست میں نہیں لیا گیا۔ ہالووین پارٹی بند ہونے کے بعد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس پر صارفین نے سوال اٹھایا کہ نشہ آور منشیات استعمال ہونے کے باوجود پولیس نے کسی کو گرفتار کیوں نہیں کیا؟


واضح رہے کہ ہالووین نامی مغربی تہوار کی ابتدا ایک صدی پہلے امریکہ سے کی گئی تھی اور ان پارٹیز کا انعقاد عیسائی ثقافت کے مطابق روحوں سے محفوظ رہنے کے لیے کیا جاتا تھا تاہم اب یہ پارٹیز ڈرائونے، نیم عریاں ملبوسات پہن کر یا زومبیر کا روپ دھار کر جشن منانے میں تبدیل ہو چکا ہے۔ یورپ، امریکہ ودیگر ملکوں میں یہ پارٹی اکتوبر کے آخری ہفتے میں ہوتی ہیں جن میں مردوخواتین ایک چھت تلے مشترکہ جشن مناتے ہیں۔


علاوہ ازیں چند دن پہلے پاکستانی ڈراموں میں اداکاری کرنے والی انعمتہ قریشی نے گھر پر ہالووین پارٹی منانے کی تصاویر اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی تھیں جس پر انہیں سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اداکارہ نے پارٹی میں ہالووین تھیم سے مشابہ لباس پہن رکھا تھا اور اپنے ساتھ ساتھ کمسن بیٹے اور سہیلیوں کی تصاویر بھی شیئر کی تھیں جس پر کچھ صارفین نے ان پر تنقید کی تو کچھ نے ان کے لباس کی تعریف بھی کی۔

 

Back
Top