کراچی ائیرپورٹ پر جیب کتروں سے ہوشیار رکھنے کے لیے بینرز آویزاں کردیے گئے

Kashif Altaf

Moderator
Staff member
کراچی ائیرپورٹ پر مسافروں کو جیب کتروں سے ہوشیار رکھنے کے لیے بینرز آویزاں کردیے گئے۔

بینرز پر سول ایوی ایشن کی جانب سے مسافروں کو جیب کتروں سے ہوشیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مسافروں کے لیے آویزاں کیے گئے پیغامات میں’جیب کتروں سے ہوشیار رہیں مسافر اپنے سامان کی خود حفاظت کریں‘ جیسے پیغامات درج ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ اس قسم کے بینرز کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا بدترین تعارف ہیں جو سکیورٹی سسٹم کی کمزوری کو نمایاں کررہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ائیر پورٹ کے لاؤنجز ، بیرونی انتظار گاہ اور کار پارکنگ میں جیب کٹنے اور چوری کی وارداتیں بڑھ گئی ہیں ، ساتھ ہی مٹھائی اور دیگر اشیاء کھلاکر مسافروں کو لوٹنے کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے ہیں، حیرت انگیز طور پر ان واقعات کے تناظر میں کوئی بھی گرفتاری نہیں ہوئی۔

سول ایوی ایشن حکام بیرون ملک سے آئے مسافروں کی مہمان نوازی کے بجائے اس قسم کے جملے لکھ کر بری الزمہ ہوگئے ہیں۔

Source link
 

Visionartist

Chief Minister (5k+ posts)
میں جیب کٹنے اور چوری کی وارداتیں بڑھ گئی ہیں ، ساتھ ہی مٹھائی اور دیگر اشیاء کھلاکر مسافروں کو لوٹنے کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے ہیں، حیرت انگیز طور پر ان واقعات کے تناظر میں کوئی بھی گرفتاری نہیں ہوئی۔

sarey cctv kamrey to kharab ho gaye heyn

 

Back
Top