کراچی ایئرپورٹ پر ایک دن میں 30 افراد آف لوڈ،وجہ کیا بنی؟

aiah11h22.jpg

کراچی: ایف آئی اے کا غیر قانونی بیرون ملک سفر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ایف آئی اے امیگریشن نے بیرون ملک غیر قانونی طریقے سے جانے کی کوشش کرنے والے افراد کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔

یونان میں غیرقانونی سفر کے ذریعے پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کے بعد ایف آئی اے متحرک ہوگئی ہے اور غیرقانونی طور پر باہر جانے کی کوشش کرنیوالوں کو آف لوڈ کردیا۔

ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی ایئرپورٹ پر ایک دن میں 30 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا گیا۔ یہ افراد مبینہ طور پر انسانی اسمگلرز کے جھانسے میں آ کر غیر قانونی سفر کی کوشش کر رہے تھے۔

ذرائع کے مطابق متعدد مسافروں کو دستاویزات کی جانچ کے بعد ان کے گھروں کو واپس بھیج دیا گیا، جب کہ زیادہ تر افراد کو انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل منتقل کر دیا گیا ہے تاکہ مزید تحقیقات کی جا سکیں۔

آف لوڈ کیے گئے افراد میں عابد علی، امین اللہ، سلمان ریاض، آفتاب احمد، محمد خلیل، محمد ریاض، احمد خان، محمد حسن، شوکت، حمزہ جاوید، اقبال، عمران، مجاہد، عمران، اعجاز، فضل، حسین، نجف، لیاقت، کاشف، انزل، اویس، محسن، شبیر، بابر خلیل، سائرہ، دانیال ثاقب، سید بلال حسین، صدف مصطفیٰ، محمد اعجاز، اور فیض شامل ہیں۔

یہ کارروائی مسافروں کے پاس نامکمل سفری دستاویزات اور دیگر الزامات کی بنیاد پر کی گئی۔
 

Back
Top