کراچی:بوٹ بیسن پر ڈاکو کی مبینہ ہلاکت،پروفیسر کے قتل کے2مبینہ ملزمان گرفتار

4karachi%20crimeoct.jpg

کراچی میں اسٹریٹ کرائمز میں تیزی سے اضافہ، گلشن معمار میں یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر زین العابدین کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا، پولیس نے قتل کے ملوث دو مبینہ ملزمان کو گرفتار کرلیا، اے آر وائی نیوز کے مطابق فائرنگ کا واقعہ گزشتہ صبح گلشن معمار میں پیش آیا، جس میں سندھ یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر زین العابدین جان سے چلے گئے،پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردیں۔

پولیس حکام کے مطابق مقتول کے ساتھی کا کہنا ہے کہ پروفیسر زین العابدین کو ڈکیٹی مزاحمت میں مارا گیا، دو سے تین ملزمان نے لوٹ مار کرتے ہوئے فائرنگ کردی، جس سے ڈاکٹرزین العابدین کے سینےمیں 2 گولیاں لگیں،دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی گاڑی میں خون اورگولیوں کے نشانات نہیں پائےگئے،جبکہ شناخت کردہ مقام پربھی فائرنگ کےشواہدنہیں ملے،پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول اپنی بیٹی کے گھر گئے ہوئے تھے، گاڑی میں مزید 3 افرادبھی موجود تھے، مقتول کےعلاوہ گاڑی میں کسی شخص سے لوٹ مار نہ کرنا حیران کن ہے۔

ادھر بوٹ بیسن میں مبینہ ڈاکو کو وکیل نے اپنی ہی عدالت لگا کر قتل کردیا،عینی شاہدین کے مطابق تین ڈکیتوں نے پہلے وکیل کو اسلحے کے زور پر لوٹا، مسلح ملزم جب فرار ہونے لگے تو وکیل نے فائرنگ کردی ،جس سے ایک ملزم مارا گیا دیگر بھاگ گئے، پولیس نےاسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کرلی۔
 

Back
Top