کراچی میں پولیس بھی ڈاکوؤں سے نا بچ سکی، ایس ایچ او ڈاکوؤں کے ہاتھوں لٹ گئے

karachai1h1h1i21.jpg

کراچی میں پولیس بھی ڈاکوؤں سے نا بچ سکی، ایس ایچ او بھی ڈاکوؤں کے ہتھے چڑھ گئے

کراچی میں عام شہریوں کے ساتھ ساتھ پولیس بھی ڈاکوؤں سے غیر محفوظ ہے، سابق ایس ایچ او بھی ڈاکوؤں سے بچ نا سکے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن کی حدود میں پیش آنےوالی واردات میں ڈاکوؤں نے سابق ایس ایچ او ذاکر اللہ کو یرغمال بنا کر گاڑی چھین لی۔

ڈاکراللہ کے مطابق ملزمان نے ان پر تشدد کیا جبکہ موبائل فون اور نقدی بھی چھین لی اور انہیں ملیر ندی میں اتار دیا اور گاڑی لے کر فرار ہوگئے۔

پولیس نے واقعہ کا مقدمہ شاہ لطیف تھانے میں درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے، ابتدائی تفتیش کے مطابق واردات میں تین ملزمان ملوث تھے جنہوں نے سابق ایس ایچ او کو قائد آباد پر روکا اور انہیں گاڑی سمیت اغوا کرکے لے گئے۔