کرم، شادی کی تقریب میں شریک شخص کی جیب میں ہینڈ گرنیڈ پھٹ گیا،19 افراد زخمی

5kurramgarnnadekj.png

صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں شادی کی تقریب میں واقعہ پیش آیا,ہینڈ گرنیڈ کے دھماکے سے بچوں سمیت 19 افراد زخمی ہو گئے,پولیس کے مطابق ضلع کرم کے سرحدی علاقے غوز گڑھی مقبل کے ایک گھر میں شادی کی تقریب جاری تھی کہ اسی دوران ہینڈ گرنیڈ پھٹ گیا۔

دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال صدہ منتقل کر دیا گیا ،ڈاکٹروں کے مطابق زیادہ تر زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے,پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں ، ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکا شادی کی تقریب میں موجود ایک شخص کی جیب میں رکھے ہینڈ گرینڈ کے پھٹنے سے ہوا۔

رواں ماہ ضلع کرم میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی تھی جس میں 5 جوان شہید ہوگئے تھے,پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق کرم کے علاقے صدہ میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تھا, 5 بہادر جوانوں نے جام شہادت نوش کیا,آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا میں حوالدار عقیل احمد، لانس نائیک محمد طفیر، سپاہی انوش رفون، سپاہی محمد اعظم خان اور سپاہی ہارون شامل تھے۔