کروڑوں کے فراڈ کیس میں نادیہ حسین کی ایف آئی اے کے سامنے پیشی،اہم انکشافات

1744688284962.jpeg


کروڑوں روپے کے مالیاتی فراڈ کے معاملے میں اداکارہ نادیہ حسین نے ایف آئی اے کے کارپوریٹ کرائم سرکل کو اپنا بیان ریکارڈ کرا دیا، جس میں انہوں نے اپنے شوہر کی جانب سے دیے گئے فنڈز سے بیوٹی سلون قائم کرنے کا اعتراف کیا۔

تفصیلات کے مطابق، نادیہ حسین جمعرات کو ایف آئی اے کے دفتر پہنچیں، جہاں بجلی کی بندش کی وجہ سے بیان ریکارڈ کرانے میں کچھ تاخیر ہوئی۔ تاہم، بعد ازاں انہوں نے دو صفحات پر مشتمل بیان جمع کرا دیا۔


جس میں انہوں نے کہا کہ ان کے شوہر نے انہیں بیوٹی سلون کھولنے کے لیے رقم فراہم کی تھی، جسے انہوں نے لکی ون اور طارق روڈ پر اپنی برانچز میں استعمال کیا۔
https://twitter.com/x/status/1911791765843230818
نادیہ حسین نے بیان میں واضح کیا کہ "یہ رقم میرے شوہر نے دی تھی، مجھے نہیں معلوم کہ یہ کہاں سے آئی۔ میں نے اسے اپنے سلون میں لگایا اور ٹیکس ریٹرن میں بھی اس کی مکمل تفصیل دی۔"

وہ اس کیس میں اپنے وکلاء کے ہمراہ ایف آئی اے دفتر پہنچی تھیں، تاہم ایف آئی اے افسران نے انہیں مشورہ دیا کہ وہ پہلے اپنے قانونی معاونین سے بات کر لیں، کیونکہ بیان کسی غیر متعلقہ فرد کے سامنے ریکارڈ نہیں کیا جا سکتا۔
https://twitter.com/x/status/1911777322338058432
 

Back
Top