کمسن بہن بھائی پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے پر میاں بیوی گرفتار

gir121.jpg


لاہور میں پولیس نے کم سن بھائی بہن پر تشدد کرنے والے جوڑے کو گرفتار کرلیا ہے، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے تھانہ گرین ٹاؤن میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں گھر میں کام کرنےو الے کم سن بہن بھائیوں کو گھر کے مالکان کی جانب سے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

کمسن بہن بھائی محسن اور ارم کو ان کے ماں باپ نے دو وقت کی روٹی کے لیے لاہور کے ایک شہری شاہد جنید کے گھر ملازم رکھوایا تھا لیکن شاہد اور اس کی بیوی اقراءدونوں بہن بھائیوں کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناتے رہے، معصوم بچوں کا پورا جسم زخموں سے چور ہو گیا۔

دونوں بہن بھائیوں کا کہنا ہے کہ دونوں میاں بیوی ڈنڈوں اور چمچوں سے مارتے، دل نہ بھرتا تو جسم گرم استری سے داغ دیتے۔بچے بھاگ کر ایک دکان میں پہنچے، کسی نے ان کی ویڈیو بنائی اور سوشل میڈیا پر وائرل کر دی۔


واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے ایکشن لیا اور گھر کے مالکان میاں بیوی کو گرفتار کرلیا ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز سہیل چودھری نے واقعے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ بچے محسن کے جسم پر مارے پیٹ کے گہرے زخم بھی موجود ہیں، بچے کے مطابق اس کی بہن کو بھی گھر میں مار پیٹ کا نشانہ بنایا جاتا تھا۔

پولیس نے بچوں کو اپنی تحویل میں لیتے ہوئے علاج معالجے کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں یہ انکشاف ہوا ہے کہ بچوں کے جسم سے جلانے کے نشانات ہیں

رپورٹ کے مطابق کچھ زخم نئے ہیں کچھ پرانے نشانات تھے، ٹانگوں اور کمر پر بھی جلانے کے نشانات موجود ہیں۔

پولیس نے گرفتار میاں بیوی کو تھانہ گرین ٹاؤن منتقل کرتے ہوئے تفتیش شروع کردی ہے۔
 

ranaji

(50k+ posts) بابائے فورم
اس سے پہلے بھی ایسے کسی واقعے میں کسی کو سزا ہوئی ؟
کوئی ایک کیس ؟
 

Back
Top