کوئٹہ:3 بچوں کے گلے کاٹنے والا سوتیلا باپ اپنے انجام کو پہنچ گیا

iahaj111.jpg


کوئٹہ میں 3 بچوں کو گلا کاٹ کر موت کے گھاٹ اتارنے والے سوتیلے باپ کو 3 بار سزائے موت سنادی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے سیشن جج سریاب نجیب اللہ کاکڑ نے 3 بچوں کو گلے کاٹ کر قتل کرنے والے ملزم محمد اقبال کو جرم ثابت ہونے پر سزا سنادی ہے

ملزم کے خلاف واحد گواہی ایک بچی کشمالہ بی بی نے دی تھی جو اس قتل کی واردات کی اکلوتی چشم دید گواہ تھی اور واقعہ میں خوش قسمتی سے زخمی ہوگئی تھی۔

عدالت نے ملزم کو بچوں اور مقتول بچوں کی ماں نرگس کے قتل پر تین بار سزائے موت جبکہ کشمالہ بی بی کو زخمی کرنے کا جرم ثابت ہونے پر 10 سال قید ،2 لاکھ روپے جرمانہ ، 3 سال قید اور 50 ہزار جرمانے کی سزا نائی۔

خیال رہے کہ محمد اقبال نامی ٹیکسی ڈرائیور نے 2021 میں تیز دھار آلے سے اپنے چار سوتیلے بچوں کے گلے کاٹ دیئے تھے، گلے کٹنے سے زین اللہ، محمد حسنین اور اقصیٰ بی بی جاں بحق ہوگئے جبکہ ان بچوں کی بہت بی بی کشمالہ زخمی ہوگئی تھی، واقعہ بلوچستان کے ضلع سبی میں پیش آیا تھا ۔

کشمالہ نامی جس بچی کی گواہی کی وجہ س سوتیلے باپ کو سزائے موت ہوئی اس بچی کی جان ایس ایچ او عبد الحئی بنگلزئی نامی ایک پولیس والے نے بچائی تھی۔ جس نے نہ صرف اسے ہسپتال پہنچایا بلکہ اس کی جان بچانے کے لیے اپنا خون بھی عطیہ کیا۔

عبدالحئی کا کہنا تھا کہ خوش قسمتی سے ان کا خون بچی کے خون سے میچ کر گیا جس پر انھوں نے خون کی ایک تھیلی عطیہ کی لیکن چونکہ یہ ناکافی تھا، اس لیے دو اضافی خون کے بیگز ان کے دو گن مینوں نے بھی دیے۔