کوٹ ادو: تیل چوری کی کوشش کے دوران سرنگ میں دم گھٹنے سے 2 افراد ہلاک

screenshot_1743261770975.png



کوٹ ادو کے علاقے سنانواں میں تیل چوری کی کوشش کے دوران سرنگ میں دم گھٹنے سے دو افراد ہلاک ہو گئے۔ پولیس کے مطابق دونوں افراد مٹی کے تودے میں دب کر ہلاک ہوئے۔


پولیس نے بتایا کہ دونوں افراد پائپ لائن سے تیل چوری کرنے کی کوشش کر رہے تھے کہ مٹی کا تودہ گرنے سے ان کا دم گھٹ گیا۔ دونوں کی لاشیں نکال کر اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔


مرنے والے افراد کا تعلق گھوٹکی سے تھا، اور تھانہ سنانواں کی پولیس اس واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔
 

Back
Top