BeingPakistani
Minister (2k+ posts)
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ دنیا کی ترجیح اسلحہ اور مسلح افواج پر کھربوں ڈالر خرچ کرنے کی بجائے موسمیاتی تبدیلی، گلوبل وارمنگ، بھوک، غربت، وبائی امراض، بیماریوں اور ناخواندگی جیسے عالمی مسائل سے نمٹنا ہونا چاہئے،جنگ مسئلے کا حل نہیں ، مسائل کا حل مذاکرات سے تلاش کیا جائے، دنیا کو بھوک، غربت اور ناخواندگی کے چیلنجز کا سامنا ہے جس پر تقریباً ایک ٹریلین ڈالر خرچ کر کے قابو پایا جا سکتا ہے جو کہ ترقی یافتہ دنیا کے فوجی اخراجات سے بہت کم ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ میں زیر تربیت غیر ملکی فوجی افسران کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جس نے پیر کو ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی۔
Source: https://jang.com.pk/amp/1190805
- Featured Thumbs
- https://i.imgur.com/IyLTsCE.png