
گزشتہ دنوں جاوید چوہدری نے ملکی حالات سنبھالنے کیلئے مارشل لاء کو ناگزیر قراردیا۔ جاویدچوہدری کا کہنا تھا کہ اس تمام صورتحال پر قابو پانے کے لیے مارشل لاء لگانا پڑے گا ورنہ یہ حالات نہیں سنبھلیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سارا گند ماضی کی اسٹیبلشمنٹ نے پیدا کیا ہے، فوج اور موجودہ اسٹیبلشمنٹ کو کوئی نہ کوئی بولڈ قدم اٹھانا پڑے گا
https://twitter.com/x/status/1657002541907935234
سوشل میڈیا صارفین نے اس پر ردعمل دیا کہ جو صحافی جمہوریت کے چیمپئین بنے ہوئے ہیں وہ مارشل لاء لگانے کا مشورہ دے رہے ہیں، عمران خان نے ان صحافیوں کی قلعی کھول دی ہے اور انکے چہرے سے جمہوری لبادہ اتار دیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1657005374669561856 https://twitter.com/x/status/1657014541366992900
پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے لکھا کہ یہ وہ منافق ہے جو صحافی کی آڑ میں قتل عام اور خانہ جنگی کروانے چاہتا ہے۔ پاکستان کی عوام اپنا حق حاکمیت اب کسی کو دینے کو تیار نہیں ہے۔
https://twitter.com/x/status/1657008139739299843
صحافی مبشر زیدی نے اس پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ چوہدری صاحب کے خیال میں مارشل لا آؤٹ آف دی باکس سلوشن ہے۔ پچھلے ساٹھ سال میں چار دفعہ لگ چکا ہے
https://twitter.com/x/status/1657032474734612480
سیعد بلوچ کا کہنا تھا کہ آئین کے آرٹیکل چھ کی شق نمبر دو میں یہ کہا گیا ہے کہ ایسا فرد جو شق نمبر ایک میں بیان کردہ اقدامات پر مدد یا تعاون کرے وہ بھی سنگین غداری کا مجرم ہو گا۔ جاوید چودھری شق نمبر دو کے مطابق آئین کی تنسیخ میں اکسانے کے جرم کا ارتکاب کر چکے ہی
https://twitter.com/x/status/1657012778333270016
ایک سوشل میڈیا صارف نے تجویز دی کہ جاوید چوہدری کے مارشل لا والے بیان پر قانونی چارہ جوئی کرنی چاہیئے نیشنل ٹی وی پر اتنے عرصے سے کام کرنے والے اسطرح کی ترغیب دیں گے تو ملک مزید انتشار کیطرف بڑھے گا واحد حل سب ایک دوسرے کی حیثیت کو مانیں فیئر الیکشن کروائیں نیا حکومتی سیٹ اپ آئے جو تمام اداروں کیساتھ ملکر چلے
https://twitter.com/x/status/1657038139079241728
برہمن نامی سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ عمران خان نے سب جعلی دانشوروں کی دانشوری ادھیڑ کر رکھ دی ہے اور یہ سب کسی خارشی جانور کی طرح اپنی دم کا ہی پیچھا کرتے رہیں گے
https://twitter.com/x/status/1657045029368520705
صبیح کاظمی نے طنز کیا کہ مارشل ایڈمنسٹریٹر ملک ریاض صاحب کو لگاہیں؟ جاوید چوہدری صاحب کی خواہش ہے کہ مارشل لا لگا دیں۔۔اندازہ کریں یہ صحافت کا معیار ہوچکاہے۔
https://twitter.com/x/status/1657052419950510080
اذلان حارث نے تبصرہ کیا کہ جاوید چوہدری جیسے لوگوں کے لیے مارشل لاء کا ذکر کرنا بہت آسان ہے،ماضی میں ہمارے دانشوروں نے آمروں کو ملک کو جنگیوں کی طرف لےجانے سے روکنےاور جمہوریت کی بحالی کےلیے کوڑے کھائے ہیں،پھر بھی کلمہ حق نہیں چھوڑا،آج بھی مارشل لاء جسے ناسور کا ذکر کرتے ہوئےان کی زبانیں لڑکھڑا جاتی ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1657027027575111686
نعیم ضرار نے لکھا کہ جاوید چوہدری اور حامد میر آپس میں صلاح مشورہ کر کے مارشل لاء لگائیں گے۔ اگر مارشل لاء نہ لگ سکا تو دہی ضرور جمائیں گے۔
https://twitter.com/x/status/1657009468826177536
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/javdajshahs.jpg