
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے جڑانوالہ میں مذہبی فسادات میں دشمن ملک کی انٹیلی جنس ایجنسی کے ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثماں انور نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جڑانوالہ میں مسلمانوں اور مسیحی برادری کو لڑانے کی کوشش کی گئی، دو مسیحی افراد کےعلاوہ تین دیگر ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، آئندہ ایسے واقعات نہیں ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس سازش کا آغاز سرگودھا واقعہ سے ہوا تھا، ان واقعات کے ذمہ داران کو بھی گرفتار کرلیا ہے، پنجاب پولیس نے توہین قرآن کرنےو الوں کا نیٹ ورک ختم کردیا ہے، دشمن کے آلہ کار بننے والوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے، شہریوں سے اپیل ہے کہ مدعی بنیں ملزم نا بنیں۔
آئی جی پنجاب نے کہا کہ عوام قانون اپنے ہاتھ میں نا لیں، ایسے واقعات میں ملوث کسی بھی فرد کے ساتھ کوئی رعایت نہیں کریں گے، امن کمیٹیاں، علماء اور انسانی حقوق کی تنظیمیں ایک پلیٹ فارم پر اکھٹی ہوں ، مسجد کے امام و خطیب لاؤڈ اسپیکر کا غلط استعمال نا کریں۔
ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ جڑانوالہ میں متاثرہ مسیحی خاندانوں کی امداد جاری ہے، متاثرہونے والے گرجا گھروں کی از سر نو تعمیر بھی کی جارہی ہے، علاقے کی مسلمانوں نے مسیحی برادری کو عبادت کیلئے اپنی مساجد پیش کی ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین نے اس پر کہا کہ دشمن اتنا اندر گھس چکا ہے کہ جڑانوالہ میں مساجد پر اعلان کر کے لوگوں کو اکٹھا کیا، اور چرچز، گھر توڑ ڈالے۔۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ بہترطریقہ ہے کہ غیرملکی ایجنسیوں پر الزام ڈال کر بری الذمہ ہوجاؤ
https://twitter.com/x/status/1696378226535231595 https://twitter.com/x/status/1696423271921525043 https://twitter.com/x/status/1696184303883862245 https://twitter.com/x/status/1696402216645431535
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/igpan1hh1h11231.jpg