
اپنے وی لاگ میں ثںاء بچہ نے کہ اکہ نوازشریف کہتے تھے کہ جب میری بیٹی کو گرفتار کیا گیا تو مجھے بہت تکلیف ہوئی، اس وقت تکلیف ہم سب کو ہوئی، میں نے تو اس وقت کھل کر مذمت کی تھی، ایک بیٹی ہونے کی وجہ سے مجھے مریم نواز سے بہت ہمدردی تھی
انکا مزید کہنا تھا کہ میاں صاحب کہتے تھے کہ سب کی بیٹیاں سانجھی ہوتی ہیں تو میاں صاحب یہ تو بتائیں کہ یہ جو سسٹم کا ہم بھیانک چہرہ دیکھ رہے ہیں، یہ کوئی اچھی چیز نہیں، صنم جاوید کیساتھ 3 روز تک جو کچھ ہوتا رہا، اس نے کیا کیا ، کیسے ورغلایا؟ ان سب کو چھوڑ کر یہ دیکھیں کہ اس نے کس قدر صعوبتیں برداشت کیں
https://twitter.com/x/status/1814498484055052547
ثناء بچہ نے کہا کہ صنم جاوید میں تحریک انصاف ہی اصل ہیرو ہے، بار بار گرفتاری ہوتی رہیں پھر ایف آئی اے نے گرفتار کیا، پھر بلوچستان کی حکومت ایکٹیو ہوگئی اور راہداری ریمانڈ کے ذریعے اسے لیکر جایا جارہا تھا۔
اینکر کا کہنا تھا کہ یہ لوگ آپ کو بار بار بتائیں گے کہ یہ نومئی کا سانحہ ہے،لیکن ہم اپنے سورسز سے بتارہے ہیں کہ یہ 2 خواتین کی اناؤں کا مسئلہ ہے۔میں مریم نواز کو کہنا چاہتی ہوں کہ آپ نے جیل میں 2 ، 3 ماہ گزارے ، جو 9 مئی کی خواتین کیساتھ ہوا یہ اس سے بہت زیادہ ہیں۔انہوں نے بہت صعوبتیں برداشت کی ہیں
انہوں نے مریم نواز کو مشورہ دیا کہ جب کوئی خاتون حکمران بنتی ہے تو اسے ذاتی ایشوز، ذاتی عناد چھوڑدینی چاہئے
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/samahjahvma1h.jpg