
بھارتی وزیرداخلہ امیت شاہ نے نئی دہلی میں کشمیر کی تاریخ پر لکھی گئی کتاب کی تقریب رونمائی کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ممکن ہے کہ تاریخ میں کشمیر کا نام بابا کش یپ کے نام پر رکھا گیا ہو۔ انہوں نے کہا کہ مؤرخین نے جو کچھ کرنا تھا کر دیا، لیکن اب یہ ہمارا کام ہے کہ ہم حقائق اور شواہد کے ساتھ تاریخ کو درست کریں۔
امیت شاہ نے کہا کہ کشمیر کو کش یپ کی سرزمین کے طور پر جانا جاتا ہے، اور ہم کشمیر کی ثقافتی شان کو دوبارہ حاصل کریں گے۔ ان کے اس بیان نے مختلف حلقوں میں تشویش پیدا کی ہے، خاص طور پر کشمیری عوام اور ان کے حقوق کے حوالے سے۔ کشمیری رہنماؤں اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے اس بیان کو کشمیری عوام کی شناخت اور ثقافت کو مسخ کرنے کی کوشش قرار دیا ہے۔
مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے مختلف اقدامات کے باعث عوامی مزاحمت جاری ہے۔ کشمیری عوام نے ہمیشہ اپنی شناخت اور حق خودارادیت کے لیے آواز بلند کی ہے، اور امیت شاہ کے حالیہ بیان نے اس جدوجہد کو مزید تقویت دی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/14iokmme.png