کینیاکے صدرنے عوامی احتجاج کے سامنے گھٹنےٹیک دیئے،فنانس بل پردستخط سے انکار

kinaa1h1h1.jpg


کینیا میں آئی ایم ایف کی ایماء پر تیار کیے گئے فنانس بل کی منظوری پر عوامی احتجاج رنگ لے آیا، صدر ولیم روٹو نے فنانس بل پر سائن کرنے سے انکار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کینیا کے صدر نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں نے واضح طور پر یہ پیغام دیا ہے کہ انہیں یہ بل منظور نہیں ہے اور میں نے ان کا مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے اس بل دستخط نا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس بل کو واپس لے لیا جائے گا، ہم کینیا کی نوجوان نسل سے مذاکرات کریں گے اور اخراجات میں کمی کے حوالے سے اقدامات کریں گے، اس مہم کا آغاز حکومتی اخراجات میں کمی سے کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ کینیا کی پارلیمنٹ سے آئی ایم ایف کی ایماء پر تیار کردہ فنانس بل کی منظوری کے بعد کینیا کی عوام نے شدید احتجاج کیا تھا اور اس احتجاج کے دوران پارلیمنٹ کی عمار ت کو بھی آگ لگادی گئی تھی،

پولیس اور مظاہرین کےد وران ہونے والی جھڑپوں میں 23 افراد کے ہلاک جبکہ درجنوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات تھیں، مظاہرین نے فنانس بل میں عائد ٹیکسز کو واپس لینے، پارلیمنٹ کو بند کرنے، ارکین پارلیمنٹ اور حکومتی عہدیداران سے استعفیٰ دینے جیسے مطالبات کیے تھے۔